بعد السلام عرض ہے کہ شادی میں رخصتی کے وقت دلہن پر قرآن مجید کا سایہ رکھا جاتا ہے اس کی شرعی حیثیت کیا ہے کیا یہ سنت ہے؟
رخصتی کے وقت دلہن پر قرآن پاک کا سایہ کرنا محض ایک رسم ہے، اس کو سنت اور باعث ثواب سمجھ کر کرنا بدعت کے زمرے میں آتا ہے اس لئے اس طرح کی رسوم سے احتراز لازم ہے۔
فی الدر المختار: (ومبتدع) ای صاحب بدعۃ وھی اعتقاد خلاف المعروف عن الرسول لا بمعاندۃ بل بنوع شبھۃ۔ اھـ
فی رد المحتار: تحت (قولہ وھی اعتقاد الخ) عزاہ ھذا التعریف فی ھامش الخزائن إلی الحافظ ابن حجر فی شرح النخبۃ (إلی قولہ) وحینئذ فیساوی تعریف الشمنی لھا بأنھا ما أحدث علی خلاف الحق المتلقی عن رسول اللہ ﷺ من علم أو عمل او حال بنوع شبھۃ واستحسان وجعل دینا قویما وصراطًا مستقیمًا۔ اھـ (ج۱، ص٥٦٠) واللہ اعلم بالصواب