عشاء کی نماز میں وتر کے بعد دو نفل پڑھنا ضروری ہے، اس کے بارے میں کون سی کتاب میں موجود ہے؟ کتاب کا نام اور مصنف کا نام بھی بتا دیں۔
وتروں کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا ضروری تو نہیں، البتہ مستحب ضرور ہے، کیونکہ آنحضرت ﷺ سے وتر کے بعد دو رکعت ثابت ہے، جیسا کہ ذیل کی حدیث سے واضح ہو رہا ہے:
ففی مشكاة المصابيح: وعن أم سلمة رضي الله عنها أن النبي صلى الله عليه وسلم: «كان يصلي بعد الوتر ركعتين» رواه الترمذي وزاد ابن ماجه اھ (1/ 400)
سنن زوائد یا نفل کی چار رکعات میں قعدۂ اولیٰ میں تشہد کے بعددرود شریف اور ادعیۂ ماثورہ پڑھنا
یونیکوڈ نوافل 0