السلام علیکم و رحمۃ الله وبرکاتہ!
اللہ پاک سے دعا ہےکہ وہ علما کا سایہ ہمارے اوپر تا زندگی رکھے ، حضرت سوال یہ ہے کہ بیعت کیا ہے؟ بیعت کیوں کرنی چاہیئے ؟ اور بیعت کے بارے میں پوری ڈیٹیل بتادیں ،تو نوازش ہوگی ،یا پھر کوئی ایسی ویب سائٹ کا ایڈرس بتا دیں، جہاں سے میں خود ہی پڑھ لوں جزاك الله !
اس کا ثبوت بلاشبہ قرآن و حدیث میں موجود میں ہے، اور یہ کسی متّبعِ شریعت متقی پرہیزگار صاحبِ نسبت سے اس بات کا عہد کرنا ہے کہ آئندہ میں ہر قسم کے گناہوں سے احتراز کروں گا، اور تصفیۂ قلب کے لئے آپ کی ہدایات پر عمل کروں گا، چنانچہ یہی معاہدہ بیعت کہلاتا ہے، جس کے نتیجہ میں اخلاقِ رذیلہ سے اجتناب اور اخلاقِ حمیدہ اور معرفت اللہ کا حصول ہوتا ہے، چنانچہ اس عمل کے طریقِ کار اور سلسلہ کو مزید سمجھنے کے لئے درجِ ذیل کتب کا مطالعہ فرمائیں ان شا اللہ مفید رہے گا ۔
( 1): التكشف ، مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ
(۲) :دلائل السلوک۔ مولانا اللہ یار خان
(۳) :عمدة السلوك۔ مولانا سید زوار حسین شاہ صاحب
سنن زوائد یا نفل کی چار رکعات میں قعدۂ اولیٰ میں تشہد کے بعددرود شریف اور ادعیۂ ماثورہ پڑھنا
یونیکوڈ نوافل 0