میں عمرہ ادا کرنے جارہا ہوں، کیا میں احرام کی حالت میں سوفٹ چپل استعمال کر سکتا ہوں ؟
چیل اگر ایسی ہوں کہ پشتِ قدم کی اُبھری ہوئی ہڈی کو نہ چھپاتے ہوں تو حالت ِاحرام میں ایسی چپلوں کا استعمال جائز ہے ورنہ نہیں۔
كما فی الدر المختار : ( وخفین إلا يجد نعلين فیقطعهما أسفل من الكعبين ) عندمعقد الشراك اھ
و فی الشامية : تحت ( قوله إلا ان لا يجد نعلين (الخ) أفاد أنه لو وجدهما لا يقطعهلما فیه من إتلاف المال بغير حاجة اھ(490/2)۔