حضرت میرا سوال یہ ہے کہ حلال جانور کی کھال کھانا کیسا ہے ؟عموماً لوگ پایہ نہاری میں کھال استعمال کرتے ہیں، جامعہ بنوریہ کا فتویٰ ہے کہ کھال کھانا حرام ہے -حضرت اگر یہ حرام ہے تو اس کی علت کی وضاحت فرمائیں - براہ کرم جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں۔
کھال کھانا حرام نہیں اور نہ ہی اس کے حرام ہونے کا جامعہ بنوریہ نے فتوی دیا ہے، لہذا اس کے کھانے میں حرج نہیں۔
کمافي الدر المختار: (كره تحريما) وقيل تنزيها والأول أوجه (من الشاة سبع الحياء والخصية والغدة والمثانة والمرارة والدم المسفوح والذكر) للأثر الوارد في كراهة ذلك اھ (6/ 749)-
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله من الشاة) ذكر الشاة اتفاقي لأن الحكم لا يختلف في غيرها من المأكولات ط. (6/ 749)۔
پروندوں کی خوراک کے کیڑے (Meat Warm)کوپالنے اور کاروبار کرنے کی شرعی حیثیت
یونیکوڈ حلال و حرام جانور 0