محترم میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں پچھلے پانچ سال سے بےروزگار ہوں، بہت کوشش کی، لیکن کوئی جاب نہیں ملا، شارجہ آیا لیکن یہاں بھی جاب نہیں ملا، اب دوبارہ یہاں آیا ہوں، تین مہینے ہوگئے ہیں، لیکن نہ کوئی جاب ملا، اور نہ ہی کوئی انٹرویو کی کال آئی . میں جادو بندش پر زیادہ دھیان نہیں دیتا، لیکن اکثر دوست احباب کہتے ہیں کچھ مسئلہ تو ہے ، آخر مسئلہ کیا ہے؟ برائے مہربانی بتائیں ۔
اس پریشانی کا اصل علاج رجوع الی اللہ اور اتباع سنت میں مضمر ہے، اس لئے سائل کو اولاً تو چاہئیے کہ وہ اپنے اعمال و افعال کو بموافق سنت نبوی ڈھالنے کی کوشش کرے، اور اگر اس کے ساتھ ساتھ درج ذیل وظائف کی بھی پابندی کرے، ان شاء الله رزق میں بہتری اور فراخی ہوگی۔ وہ وظائف یہ ہیں ۔
{وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا } [الطلاق: 3]
فراخی رزق کے لیے اور جس مہم میں چاہے اس کو صبح شام سو مرتبہ پڑھا کرے۔
(۲) جبکہ درج ذیل آیات کا غذ پر لکھ کر بازو پر باندھ دیا جائے تو کام ہو جائے۔
{قُلْ إِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ (73) يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ } [آل عمران: 73، 74] (اعمال القران)
سنن زوائد یا نفل کی چار رکعات میں قعدۂ اولیٰ میں تشہد کے بعددرود شریف اور ادعیۂ ماثورہ پڑھنا
یونیکوڈ نوافل 0