میں سعودیہ کی ایک کمپنی میں بطور اکاؤنٹنٹ جاب کرتا ہوں، اس کمپنی میں بہت سارے فوڈ پر وڈکٹ کے ساتھ ساتھ سگریٹ بھی سیل کیا جاتا ہے، میں آپ سے جاننا چاہتا ہوں کہ :یہ سیلری شریعت کے حساب سے حلال ہے ؟ جبکہ میرے پاس روزی کا اور کوئی ذریعہ نہیں ہے اور نہ ہی اتنا بیلنس ہے کہ کوئی بزنس کر سکوں ۔ اس کمپنی میں آنے سے پہلے بھی میں تین سال تک جاب تلاش کرتا رہا، لیکن داڑھی کی وجہ سے کوئی جاب نہیں ملا۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائے ۔
سگریٹ کی تجارت جائز اور اس کا نفع استعمال میں لانا حلال ہے، اس لیے سائل کا مذکور کمپنی میں بطور اکاونٹنٹ ملازمت کرنا اور اس سے حاصل شدہ تنخواہ بھی اپنے استعمال میں لانا جائز اور حلال ہے ۔
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0