السلام علیکم ! احرام کی حالت میں جہاز کے واش روم میں رکھے ہوئے لوشن سے غلطی سے ہاتھ دھولیا ،یاد آنے پر فوراً سادہ پانی سے دوبارہ ہاتھ دھو لیا، اس غلطی کے زمرے میں کیا جرمانہ ادا کرنا ہو گا ؟
احرام کی حالت میں ایسا لوشن جو خوشبو دار نہ ہو ، استعمال کرنے سے کوئی جزاء یادم لازم نہیں آتا ۔
کما فی الدر : (يتقی الرفث) (الی قوله )(وغسل رأسه ولحيته بخطمي) لأنه طيب أو يقتل الهوام،بخلاف صابون ودلوك وأشنان اتفاقا اھ۔
و فی الرد تحت : (قوله بخلاف صابون) فی جنايات الفتح لو غسل بالصابون والحرض لا رواية فیه وقالوا لا شيء فیه لأنه ليس بطيب ولا يقتل اهـ ومقتضى التعليل عدم وجوب الدم والصدقة اتفاقا اھ (2/ 489)۔