مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ حج یا عمرہ کرنے کے بعد اگر بال حدودِ حرم سےباہر کاٹ لے تو کیایہ جائز ہے کہ نہیں ؟طائف میں رہتا ہوں جو کہ حدودِ حرم سے باہر ہے کیا میرے لیے جائز ہے کہ میں عمرہ کر کے احرام میں ہی طائف آجاؤں اور وہاں بال کاٹ کر احرام اتار دوں ؟
حج اور عمرہ کے بعد حدودِ حرم ہی میں حلق یا قصر کرانا واجب ہے ، اگر حدود حرم سے با ہر نکل کر حلق کروائے گا ،تو احرام سے تو نکل جائے ،لیکن اس کی وجہ سے دم واجب ہو گا۔
کما فی غنية الناسك : ولو حلق في لحل للحج او للعمرۃ أو كليهما فعلیہ دم عندهما وقدتحلل اھ (۲۷۹) ۔