کاروبار

ہنڈی کا کاروبار کرنا

فتوی نمبر :
13999
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

ہنڈی کا کاروبار کرنا

ہنڈی کا روبار جائز ہے یا نہیں ؟ اگر ایک بندہ ایک ملک سے دوسرے ملک پیسہ ٹرانسفر کرتا ہے، جو کہ بہت بڑی رقم ہے ،ہنڈی کیوجہ سے وہ کر سکتا ہے کہ نہیں؟ ہنڈی سے اس کو ریٹ بھی اچھا ملتا ہے، اور چار جز بھی نہیں دینے پڑتے ،تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟ دوسری بات یہ ہیکہ ایک بندہ جس کا ہنڈی کا کاروبار نہیں، لیکن وہ پیسہ سینڈ کرنے والے کو ہنڈی والے ہنڈی والے سے ملواتا ہے اور وہ اپنا کمیشن رکھتا ہے تو کیا یہ کمیشن جائز ہو گا یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہنڈی کا کاروبار دو شرطوں کیساتھ جائز ہے، ایک :یہ کہ مجلس عقد میں دونوں فریقوں میں سے کوئی ایک اپنی رقم پر قبضہ کرے، دوئم :یہ کہ اس کا روبار کی قانونا ًاجازت ہو، جبکہ ملانے والے شخص کو اگر کچھ محنت کرنی پڑتی ہو تو اس پر طے شدہ کمیشن لینے کی بھی گنجائش ہو گی، ورنہ محض بتانے کیوجہ سے نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

في الدر المختار: (باع فلوسا بمثلها أو بدراهم أو بدنانير فإن نقد أحدهما جاز) وإن تفرقا بلا قبض أحدهما لم يجز لما مر اھ (5/ 179)۔
وفي شرح الاشباه والنظائر: قال المصنف في شرح الكنز ناقلا عن ائمتنا الطاعة الامام في غير المعصية واجبة اھ (۱/ ۳۳۲) ۔
وفي الدر المختار وحاشية ابن عابدين: وأما الدلال فإن باع العين بنفسه بإذن ربها فأجرته على البائع وإن سعى بينهما وباع المالك بنفسه يعتبر العرف وتمامه في شرح الوهبانية. (4/ 560) والله اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
رحمت اللہ دولت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 13999کی تصدیق کریں
0     325
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات