برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ قوالی کی اسلام میں کیااہمیت ہے؟
قوالی کی جو صورت اس زمانہ میں مروج ہے کہ طبلہ سارنگی کے ساتھ نماز وغیرہ شرعی امور سے معلق اشعار گائے جاتے ہیں، شرعاً جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی تنقیح الحامدیة: وأما الغناء المحتاد الذی محرک الساکن ویهیج الکامن فیه وصف محاسن الصبیان والنساء ونحوها من الامور المحرمة فلا یختلف فی تحریمه۔ (ج۲، ص۳۵۹)
وفی رد المختار: وما یفعله متصوفة زماننا حرام لا یجوز القصد والجلوس الیه ومن قبلهم لم یفعل کذالك والحاصل انه لا خصة فی زماننا۔ (ج۶، ص۳۴۹) واللہ اعلم بالصواب!