کیا وتر کے بعد نفل پڑھنے کی اجازت ہے یا وتر کو رات کی آخری نماز بنانا چاہیئے؟
و ترکو رات کی آخری نماز بنانا مندوب اورمستحب ہے، تاہم اگرکوئی اس کے بعد نوافل پڑھ لے، تو یہ بھی بلاشبہ جائز اور خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے ۔
كما في مشكوة المصابيح: عن ام سلمة أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يصلى بعد الوتر بركعتين رواه الترمذي وزاد ابن ماجة خفيفتين وهو جالس (113/1)
وفي مرقاة المفاتيح تحت الحديث اجعلوا آخر صلوتكم بالليل وترا (اجعلوا) امر ندب (332/3)
سنن زوائد یا نفل کی چار رکعات میں قعدۂ اولیٰ میں تشہد کے بعددرود شریف اور ادعیۂ ماثورہ پڑھنا
یونیکوڈ نوافل 0