احکام بدعات

سلام یا اس کے جواب میں ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کے بعد ومغفرتہ کے اضافے کا حکم

فتوی نمبر :
11723
| تاریخ :
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / احکام بدعات

سلام یا اس کے جواب میں ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کے بعد ومغفرتہ کے اضافے کا حکم

اگر کوئی آدمی سلام کے اندر ’’وبرکاتہ‘‘ کے بعد ’’ومغفرتہ‘‘ کا اضافہ کرتاہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ نیز اگر ’’وجنۃ المقام‘‘ ، ’’ودوزخ الحرام‘‘ جیسے الفاظ بڑھاتاہے تو کیا اس کو اس دائرے میں شمار کیا جائے گا کہ یہ دین کے ساتھ مستی کر رہاہے , تمسخر کررہاہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سلام یا اس کے جواب میں ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کے دعائیہ کلمات اور ان پر تیس نیکیوں کا ملنا تو احادیثِ مبارکہ سے بلا شبہ ثابت ہے اس کو معمول بنانے کے ساتھ ساتھ اسی کو رواج دینا چاہیئے اور یہ سنت بھی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی صرف "مغفرتہ "اور بعض روایات میں "صلوٰتہ "کے الفاظ بھی آتے ہیں اس سے زائد ’’جنۃ المقام‘‘، ’’ودوزخ الحرام‘‘ کا جو اضافہ ہے یہ کلمات اگرچہ اچھے معنی کو شامل ہوں اس کے باوجود ضابطۂ شرعی کے خلاف ہیں پھر ان پر ثواب کی امیدر کھنے سے یہ بدعت کے حکم میں بھی داخل ہوسکتے ہیں اس لئےاس طرح کے زائد کلمات بولنے سے احتراز چاہیئےک۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المشکوٰة: عن عمران بن حصین عن عمران بن حصين، ان رجلا جاء إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: " السلام عليكم، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: " عشر "، ثم جاء آخر فقال: " السلام عليكم ورحمة الله، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: " عشرون "، ثم جاء آخر فقال: " السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: " ثلاثون " , (ص: ۳۹۸)
وفی الهندیة: والافضل للمسلم ان یقول السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته والمجیب کذلك یرد ولا ینبغی ان یزاد علی البرکات شیءٌ قال ابن عباس رضی اللہ عنهما لکل شیء منتهی ومنتهی السلام البرکات الخ. (۵/ ۳۲۵)-
وعن معاذ بن انس رضی اللہ عنه عن النبیﷺ بمعناه وزاد ’’ثم اتی اٰخر، فقال: السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته ومغفرته فقال ’’اربعون وقال هکذا تکون الفضائل‘‘ رواه ابو داؤد (المشکٰوة: ص ۳۹۸)-
واخرج البخاری فی ادب المفرد: من طریق عمر بن شعیب عن سالم مولٰی بن عمر رضی اللہ عنهما قال وکان ابن عمر رضی اللہ عنها یزید اذا رد السلام (الٰی قوله) فزدت وبرکاته فرد وزاد وطیب صلٰوته. (ص ۲۷۳)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 11723کی تصدیق کریں
0     833
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 1
  • زیادہ بارش کے وقت چھت پر آذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 27 رجب کو روزہ رکھنے کی حقیقت اور حضرت عمر رض کا روزہ تڑوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • تعزیت کے موقع پر ہاتھ اٹھاکردعامانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ماربل لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • نوحہ ، ذو الجناح ، تعزیہ ، علم اور محرم کا جلوس

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 11 ربیع الاول ، 27 رجب اور 15 شعبان کو فاتحہ خوانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • مصیبت کے وقت اذان دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • اسلام میں شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • حاجی کے استقبال میں اختیار کۓ جانے والے مختلف رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 3
  • تراویح کے بعد اجتماعی طور پر سورۃ الملک پڑھنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 4
  • اجماع و قیاس کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • یوم صدیقِ اکبرؓ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • کیاتقریب ختم بخاری بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • انتقال کے بعد سے متعلق مختلف بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • محرم میں چاول تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تعزیت کے مروّجہ طریقہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبر کو پختہ کرنا اور اس پر کتبہ لگانا وغیرہ دیگر بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور کیک کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • معجزہ اور کرامت میں فرق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • مروجہ قرآن خوانی سے متعلق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • ماہ محرم میں لوگوں سے چندہ کرکے سبیلیں لگانا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تیجہ، بیسواں، چالیسواں، برسی، پہلے جمعہ کی رات وغیرہ میں جمع ہو کر اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • قرآن خوانی میں قرآن مکمل ختم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات