مکروھات نماز

نماز کی حالت میں آنکھیں بند رکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
10581
| تاریخ :
2011-01-10
عبادات / نماز / مکروھات نماز

نماز کی حالت میں آنکھیں بند رکھنے کا حکم

السلام علیکم! درج ذیل باتیں اگر درست ہے تو باحوالہ جواب دیں:
۱۔ نماز کی حالت میں آنکھیں بند کرنا مکروہ ہے؟
۲۔ حالتِ قیام میں نظریں سجدہ کے مقام پر ہونی چاہیے اور حالتِ رکوع میں پاؤں کے درمیان نظر ہونا چاہیے، سجدہ میں ناک کی سمت اور تشہد میں جھولی میں نظر ہونی چاہیے اور سلام کے وقت دونوں کاندھوں پر دیکھنا چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ جی ہاں! نماز میں بلاوجہ آنکھیں بند کرنا مکروہ ہے، ہاں اگر بند کرنے سے خشوع زیادہ ہوتا ہو تو ا سکی اجازت ہے۔
۲۔ جی ہاں! سوال میں مذکور اُمور کا لحاظ رکھنا مستحب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی السنن الكبرى للبيهقي: عن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يا أنس اجعل بصرك حيث تسجد" اھ (2/ 403)
وفی الدر المختار: (ولها آداب) (إلی قوله) نظره إلى موضع سجوده حال قيامه، وإلى ظهر قدميه اھ (1/ 477) واللہ أعلم بالصواب!
وفی الدر المختار: (و) كره (التربع) تنزيها (إلی قوله) (وتغميض عينيه) للنهي إلا لكمال الخشوع اھ (1/ 644)
ففی کنز العمال: إذا قام أحدکم إلی الصلاة فلا یغمض عینیه اھ (۷/ ۲۰۸)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 10581کی تصدیق کریں
0     956
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام رقم سےسلوائے ہوئے کپڑوں میں نماز پڑھنےکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آدھی آستین والی شرٹ پہن کر نماز پڑہنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • جماعت شروع ہونے کے بعد پیشاب شدت سے آجائے تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • بغیر ٹوپی کی نماز یا مسجد کی ٹوپی استعمال کرنا - حالتِ روزہ میں شیو کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نقاب اوڑھ کر نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نماز میں آنکھیں بند کرنا مکروہ ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کراہت تحریمی سے ادا کی ہوئی نماز کا اعادہ کب واجب ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 5
  • کیا عورت نماز جوڑی دار پاجامے میں پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آئینہ (شیشہ) کے سامنے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • نماز کی دونوں رکعتوں میں ایک سورت مکرر پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • سودی لین دین کرنے والے شخص کی امامت مٰیں نمازپڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • انعمتَ اور انعمتہ نام رکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • وضو کے بعد کی مسنون دعا اور انگلی اٹھانا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ہاف آستین پہن کرنمازپڑھنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • منفردکابلندآوازمیں تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • مقتدی کادوسراسلام امام سے پہلے پھیرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • عمامہ (پگڑی) کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 2
  • سائنس سے اسلام کی حقانیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ’’وَلَا الضَّالِّينَ‘‘ کے ضاد کو صاد پڑھاجائے گا یا ضاد؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • حضرت مریم کے ساتھ ’’علیہا السلام‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ’’۷۸۶‘‘ ہندسے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • اجتہاد کے شرائط واہلیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • کیا خدا کوئی ایسا بڑا پتھر بنا سکتا ہے جو وہ خود نہیں اٹھا سکتا؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • سنتوں کے دوران امام صاحب کا منبر پر بیٹھے رہنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات