کاروبار

گاڑی کی بکینگ کے بعد کیا اسے مارکیٹ میں رائج قیمت سے زیادہ پر فروخت کرسکتے ہیں ؟

فتوی نمبر :
10294
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / کاروبار

گاڑی کی بکینگ کے بعد کیا اسے مارکیٹ میں رائج قیمت سے زیادہ پر فروخت کرسکتے ہیں ؟

میں نئی کاروں کا کاروبار کر نا چا ہتا ہوں ،کاروبار کی صورت یہ ہوتی ہے کہ ہم میں سے ایک کار بُک کرتے ہیں، اور تین مہینے کے بعد گاڑی پر قبضہ کرتے ہیں ،اور گاڑی پر قبضہ کرنے کے بعد ہم کار کو اونچے داموں بیچتے ہیں ،یعنی کمپنی کے مقرر کردہ قیمت سے زیادہ پر جو کہ مارکیٹ کی عام قیمت سے زیادہ ہوتی ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں گاڑی کی ملکیت اور اس پر قبضہ حاصل کرنے کے بعد اُ سے کسی گاہک پر کمپنی کی قیمت سے زیادہ پر نقد بیچنا بلاشبہ جائز اور درست ہے ،جبکہ ادھار بیچنے کی صورت میں اگردرج ذیل شرائط کو ملحوظ رکھا جائے، تو شرعاً اس میں بھی کوئی قباحت نہیں، بلکہ جائز اور درست ہے ،اور وہ شرائط یہ ہیں
(1) پہلی مجلس عقد میں یہ بات طے ہو جائے کہ یہ معاملہ نقد ہوگا یا اُدھار میں۔
(۲) اُدھار کی صورت میں کل کتنی قسطیں ہوں گی۔
(۳) ہر قسط کی مالیت کتنی ہوگی ۔
(۴) اگر کوئی قسط مؤخر ہو جائے، تو اس پر مزید کوئی چارجز نہ ہوگی، بلکہ جو رقم پہلی مجلس میں طے ہو چکی ہے، وہی لی جائے گی، اس سے زائد نہیں لی جائے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (وصح بثمن حال) وهو الأصل (ومؤجل إلى معلوم) لئلا يفضي إلى النزاع اھ(4/ 531)۔
وفي الهداية شرح البداية: قال المرابحة نقل ما ملكه بالعقد الأول بالثمن الأول مع زيادة ربح اھ (3/ 56)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به اھ (5/ 166)۔ والله أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حبیب اللہ قاسم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10294کی تصدیق کریں
0     616
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ڈراپ شپنگ کا حکم - is Drop Shiping Halal in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 3
  • پرپال آن لائن کمپنی کا شرعی حکم - PrPal Earning in Islam

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • فاریکس کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • ایڈورٹائزمنٹ کمپنی میں انوسٹمنٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 1
  • گوہرشاہی والوں کی پروڈکٹ کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ٹیکسی چلانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • StreamKar ایپ پر لائیوآنے اورکمائی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • کاروبار کی نیت سے پرندوں کی خرید و فروخت اور بریڈنگ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 1
  • سردی میں خریدے ہوئے پنکھے گرمی میں مہنگے داموں فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   کاروبار 0
  • ویڈیوگیمزکی آمدنی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   کاروبار 0
  • حرام مال سے کاروبار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • پے رول( payroll financing ) فائنانسنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • الیکٹرونکس آلات ٹی وی،ایل سی ڈٰی وغیرہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قسطوں پر خرید و فروخت کا درست طریقہ کار

    یونیکوڈ   کاروبار 1
  • آن لائن اپلیکیشن(IDA App)کے ذریعے کاروبار کرکے پیسے کمانا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • حکیم کا انگریزی دوا پیس کر مریض کو دینا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بائنانس ایپ کے ذریعہ کاروبار کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • قادیانی کو کپڑے فروخت کرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • مروّجہ اسلامی بینکوں کے ساتھ معاملات کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعہ ، شیئرز کی خرید و فروخت

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • سگریٹ اور نسوار کاکا روبارکرنا

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • بیع عینہ کی تعریف اور اس کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • کرپٹو کرنسی میں فیوچر ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   کاروبار 2
  • تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار

    یونیکوڈ   کاروبار 0
  • تکافل اور انشورنس میں فرق

    یونیکوڈ   کاروبار 0
Related Topics متعلقه موضوعات