گزارش یہ ہے کہ ہماری شادی کو چھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے اور ابھی تک کوئی اولاد نہیں ہوئی، دو مرتبہ حمل کچھ دنوں کے لیے ٹھہرا ہے، لیکن نقصان کے بعد ضائع ہو گیا، ڈاکٹر کے پاس حمل ٹھہرانے کا کوئی علاج نہیں ہے، برائے مہربانی ہماری لئے دعا کیجیئے کہ میری بیوی کا حمل ٹھہر جائے اور اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی اولادوں کی خوشیاں دیکھنی نصیب کرے۔(آمین) مجھے بھی کوئی دعایا وظیفہ بتا دیں، جس کو پڑھ کر ہم اللہ سے حمل ٹھہرنے کے لیے اور نیک اور صحت مند اولاد کی دعا کر سکیں۔
سائل کو چاہیئے کہ دونوں میاں بیوی پنجگانہ نماز، تلاوتِ قرآن پاک کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ خوب توجہ اور دھیان کر کے اللہ تعالیٰ سے مانگیں اور جب حمل ٹھہر جائے تو اس وقت ان آیات کو لکھ کہ عورت کے رحم پر باندھ لیں، ان شاء اللہ تعالیٰ حمل محفوظ رہے گا اور اگر نہ ٹھہرتا ہو تو قرار بھی پا جائے گا، وہ آیات یہ ہیں:-
” فَاللّٰهُ خَيْرٌ حَافِظًا وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ، اللّٰهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ أُنْثَى وَمَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِمِقْدَارٍ“