لے پالک کے احکام

لےپالک بچے کو واپس لینے اور اس پر کیے گئے اخراجات کے مطالبہ کاحکم

فتوی نمبر :
101342
| تاریخ :
2026-11-09
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / لے پالک کے احکام

لےپالک بچے کو واپس لینے اور اس پر کیے گئے اخراجات کے مطالبہ کاحکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ میں نے اپنی ایک دن کی بچی اپنی بہن کو دی تھی، بطور لےپالک، میری بہن کے ہاں بیٹے تھے، لیکن بیٹیاں نہیں تھیں، اب میری بیٹی تقریبا 12 سال کی ہے ،لیکن ان کے گھر کا ماحول درست نہیں ہے ،کمائی بھی حرام کی ہے، سب سودی کاروبار کرتے ہیں، نامحرموں کا گھر آنا جانا بھی رہتا ہے ، اب میری بچی بڑی ہو گئی ہے، تو کیا میں اپنی بیٹی واپس لے سکتا ہوں؟ اگر میں بیٹی واپس نہ لوں تو کیا اس گناہ میں میں بھی شریک ہوں گا؟ اور اگر میں بیٹی کی واپسی کا مطالبہ کروں تو کیا وہ مجھ سے اب تک کے خرچہ کا مطالبہ کر سکتے ہیں ؟ جو بھی شرعی حکم ہو تحریر فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کا اپنی بیٹی کو بہن کے سپرد کرنے سے والد کی حیثیت تبدیل نہیں ہوئی، بلکہ وہ بدستور سائل ہی کی بیٹی ہے،اوراس کے حقوق و ذمہ داریاں بھی بدستور حقیقی والد (سائل) کےہی ذمہ لازم ہیں،لہٰذا اگر بہن کے گھر کا ماحول بچی کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے نامناسب ہو ،جس سےاس کے دین و اخلاق کے متاثر ہونے کا اندیشہ ہو، تو سائل بچی کی مصلحت کو ملحوظ رکھتے ہوئے اسے اپنی تحویل میں لے سکتاہے؛ بصورت دیگرسائل قدرت کے باوجود بچی کو ایسے ماحول میں چھوڑے رکھنے اور اس کے دین و اخلاق کی حفاظت کی کوشش نہ کرنےکی وجہ سےبلاشبہ عند اللہ جواب دہ ہوگا۔
جہاں تک سابقہ اخراجات کا تعلق ہے، اگر بہن نے اپنی خوشی سے بچی کی پرورش کی تھی اور اخراجات کی واپسی کی کوئی شرط طے نہیں ہوئی تھی ،تو اس کے لیے ان اخراجات کی واپسی کا مطالبہ کرناشرعاًجائزنہیں ،جس سے احترازلازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الصحیح للامام بخاری رحمہ اللہ: أن عبد الله بن عمر يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «كلكم راع وكلكم مسئول عن رعيته: الإمام راع ومسئول عن رعيته ، والرجل راع فى أهله وهو مسئول عن رعيته،الخ» (كتاب الجمعة ، باب الجمعة فى القرى والمدن، ج: 1، ص: 534، رقم الحدیث: 893، مکتبۃ البشریٰ)
وفی احکام القرآن للجصاص في قوله تعالى : (ادعوھم لآبائھم هو اقسط عند الله فان لم تعلموا أباءھم فاخوانكم في الدين ومواليكم ) فيه اباحة اطلاق اسم الاخوة وحظر اطلاق الأبوة من غير جھة النسب ولذلك قال اصحابنا فيمن قال لعبده هو اخی لم یعتق اذا قال لم اراد به الاخوة من النسب لان ذلك يطلق فی الدین ولو قال هو ابني عتق لان اطلاقه ممنوع الا من جھة النسب وروى عن النبي صلى اللہ عليه وسلم انہ قال من ادعی الی غير ابيه وهو يعلم انه غير ابيه فالجنة علیہ حرام (ج: 3، ص: 354، مط: سھیل اکیڈمی )
وفی التفسير المظهري: فلا يثبت بالتبني شىء من احكام البنوة من الإرث و حرمة النكاح و غير ذلك اھ (ج: 7، ص: 284، مكتبة رشدية)
وفی العقود الدریۃ فی تنقیح الفتاویٰ الحامدیۃ: المتبرع لا يرجع بما تبرع به على غيره كما لو قضى دين غيره بغير أمره. اھ (كتاب المداينات، ج: 2، ص: 226، مط: دار المعرفة)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 101342کی تصدیق کریں
0     28
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایدھی سے لاوارث بچہ گودلے کر اس کی پرورش کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک بھتیجے کی ولدیت میں اپنانام لکھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   لے پالک کے احکام 0
  • لےپالک بچہ پرورش کرنے والی عورت کےلئے محرم ہوگایا نہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 0
  • کسی کا بچہ لے کر پالنا شادی کرانا اور جائیداد میں حصہ دلوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک کی ولدیت میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 2
  • گود لئے بچے کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • زنا سے پیدا شدہ بچے کی لے پالک اولاد کے طور پر پروش کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 1
  • لے پالک اولاد کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچہ کو ساری جائیداد دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹے کو واپس لینے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹی کے نکاح میں حقیقی والد کا نام نہ لینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کی ولدیت میں کسی اور کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • پرورش کرنے والے کا نام بطور ولدیت لکھنے کے لیے گواہی دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک لڑکی کے نکاح میں کس کی ولدیت لکھوائی جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • ربیبہ کو اپنا نام دینا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • والدین کا علم نہ ہونے کی صورت میں بچہ کی ولدیت کے خانہ میں کس کا نام لکھا جائے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بیٹے کی وراثت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 3
  • متبنی بچے کے والد کے خانہ میں کس کا نام لکھنا ضروری ہے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک کے ولدیت میں مربی کا نام لکھوانا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • بھتیجے کو لے پالک بیٹے کے طور پر پالنے کا حکم

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • کیا کسی بچے کو Adop کرنا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • حقیقی والد کی جانب سے منع کرنے کے باوجود غیر والد کا لے پالک کو اپنی جانب منسوب کرنے کی وجہ سے والد گناہ گار تو نہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچے کو اپنی طرف منسوب کرنا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لےپالک بچہ کی ولدیت گود لینے والا ڈاکومنٹ میں اپنےطرف منسوب کرسکتا ہے؟

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
  • لے پالک بچہ کو غیر والد کی طرف منسوب کرنا

    یونیکوڈ   لے پالک کے احکام 0
Related Topics متعلقه موضوعات