السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ ہمارے ہاں گاؤں تلہ گنگ میں ایک رواج ہے کہ دلہن کی جو رخصتی ہوتی ہے تو اسی دن ہی لڑکے والے ولیمہ کر دیتے ہیں ،مطلب لڑکی اور لڑکے کے درمیان ازدواجی تعلق قائم کیے بغیر یا ہمبستری کیے بغیر۔تو میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ ہمبستری کے بغیر جو ولیمہ کیا جاتا ہے، کیا وہ جائز ہے یا نہیں ؟اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے اور اس کی اجازت ہے یا نہیں؟
واضح ہو کہ دعوت ولیمہ عقد نکاح کے بعد رخصتی سے قبل ، رخصتی کے بعد ،شب زفاف سے قبل ، اور شب زفاف کے بعد ، تمام صورتوں میں جائز ہے ، البتہ اولی اور افضل یہی ہے کہ شب زفاف کے بعد کیا جائے ، لہذا سائل کے گاؤں کے رواج کے مطابق بھی ولیمہ کی سنت ادا ہوجاتی ہے ، بلاوجہ شک وشبہ میں پڑنے سے احتراز چاہیے ۔