کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی بیمار ہے اور روزے نہیں رکھ سکا پانچ سال روزوں کا فدیہ بھی ادا کر چکا ہے، پھر وہ صحت یاب ہو گیا اور رمضان شریف میں روزے رکھنا شروع کر دیتے ہیں،لیکن اس کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے روزے رکھنا مشکل ہو گیا ہے ۔ اب آیا گذشتہ فدیہ جو دیا ہے، وہ دوبارہ دے یا نہیں اور دوبارہ بیماری کی صورت میں روزے رکھے یا فدیہ ادا کرے، قرآن و حدیث کی روشنی میں مسئلہ کی وضاحت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔
صحت یاب ہونے کے بعد جتنے دن روزے رکھنے کی ہمیت ہو اور دیندار ما ہر معالج بھی شخص مذکور کے لیے روزہ رکھنے کو نقصان دہ نہ قرار دے تو اس صورت میں اتنے ہی دنوں کا دیا ہوا فدیہ باطل ہو جائیگا اوراتنے دنوں کی قضاء کرنا لازم ہوگی اور اسی اثناء میں اگر موت آجائے یا دوبارہ بیماری کا حملہ ہو جائے تو مابقیہ روزوں اور نمازوں کا ادا کرده فدیہ درست شمار ہو گا دوبارہ اُس کی ادائیگی لازم نہیں ،البتہ اُس بیماری میں اگر مزید روزے لازم ہو کر ذمہ میں باقی رہ گئے ہوں تو ان روزوں کا فدیہ اداء کرنے کی وصیت کرنا لازم ہے ۔
و في الفتاوى الهندية: ولو قدر على الصيام بعد ما فدى بطل حكم الفداء الذي فداه حتى يجب عليه الصوم هكذا في النهاية (إلی قوله) فإن برئ المريض أو قدم المسافر وأدرك من الوقت بقدر ما فاته فيلزمه قضاء جميع ما أدرك فإن لم يصم حتى أدركه الموت فعليه أن يوصي بالفدية كذا في البدائع ويطعم عنه وليه لكل يوم مسكينا نصف صاع من بر أو صاعا من تمر أو صاعا من شعير كذا في الهداية اھ (1/ 207)
شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا
یونیکوڈ روزے کی قضاء و کفارہ 0