شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی اور اولا د کا دوسری شادی کرنے کی وجہ سے والد پر تشدد کرنا

فتوی نمبر :
100831
| تاریخ :
2026-10-27
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی اور اولا د کا دوسری شادی کرنے کی وجہ سے والد پر تشدد کرنا

السلام علیکم،جناب محترم مفتی صاحب!مؤدبانہ گزارش ہے کہ میرا ایک گھریلو ازدواجی مسئلہ ہے جس کے متعلق شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں رہنمائی درکار ہے۔ میری شادی کو تقریباً 33 سال ہو چکے ہیں، اور میرے 6 بچے ہیں، جن میں تین بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں۔ میری گھریلو زندگی میں مختلف مسائل پیش آئے ہیں، جن کی تفصیل میں نے منسلک تحریر میں بیان کی ہے۔ دوسری شادی، بیویوں کے باہمی معاملات، بچوں کی پرورش اور گھر کے حالات کے متعلق بھی مسائل درپیش ہیں۔ جناب محترم، میری درخواست ہے کہ درج ذیل امور کے متعلق شرعی رہنمائی فرمائیں۔
1- میرے بیان کردہ حالات میں شریعتِ مطہرہ کا کیا حکم ہے؟
2-ازدواجی تعلقات اور بیویوں کے حقوق و فرائض کے متعلق میرے لیے شرعی رہنمائی کیا ہے؟
3-بچوں کی پرورش، ان کے حقوق اور گھریلو معاملات میں شرعی ذمہ داریاں کیا ہیں؟
4-اگر بیان کردہ واقعات میں طلاق سے متعلق کوئی شرعی حکم لاگو ہوتا ہے تو اس کی وضاحت کر دیں؟
براہِ کرم میری مکمل تحریر اور بیان کردہ واقعات کی روشنی میں فقہِ حنفی کے مطابق جواب عنایت فرمائیں، تاکہ میں شرعی حکم کے مطابق اپنے معاملات درست کر سکوں۔
میری شادی کو 33 سال کا عرصہ بیت گیا ہے، میرے 6 بچے، 3 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں۔ بچوں کی کفالت میں میں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، اپنی اوقات سے بڑھ کر ایک معمولی تنخواہ میں کی، اور 5 بچوں کی انٹر تک تعلیم دلوائی۔ اللہ پاک کے فضل و کرم سے بچوں کو اچھا کھلایا، اچھا پہنایا، اور اچھا ماحول دینے کے ساتھ ساتھ ان کی ہر خواہش پوری کی، اور ساتھ ہی 3بیٹیوں کے اچھے لوگوں میں رشتے کرکے شادیاں بھی اچھے طریقے سے ساز و سامان دے کر کروائیں، اور پھر بیٹے کی شادی بھی کروائی۔ شادی میں میری اہلیہ نے بھی ساتھ دیا۔ باقی دو بیٹوں کی عمر 18 سال ہو چکی ہے، ان کی ابھی شادی نہیں ہوئی،اس عرصے میں میری اہلیہ کے وزن بڑھنے اور شوگر، بلڈ پریشر اور ہارٹ کی تکلیف کی وجہ سے گھر کے کام کاج کرنے میں زیادہ تکالیف کا سامنا تھا۔ بیٹیوں کی شادیوں کے بعد مسئلے زیادہ ہونے لگے۔ واضح رہے کہ میں نے اپنی اہلیہ کو ان کے وزن بڑھنے اور اس کے نقصانات کے حوالے سے کئی بار سمجھایا بھی اور ساتھ ساتھ دوڑنے کی مشین، بیلٹ وغیرہ بھی خرید کر دیے، لیکن انہوں نے میری ان تمام باتوں کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے عمل نہیں کیا، جس کی وجہ سے وہ بلڈ پریشر، شوگر، اور ہارٹ اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں آ گیرا،اس وجہ سے انہیں کمپنی کے پینل کے ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ ڈاکٹر صاحب نے چیک اپ کے بعد بتایا کہ انہیں پھیپھڑوں میں مسئلہ ہے، اس لیے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے۔ ہم انہیں ہسپتال میں ہی (بائی پیپ) مشین سے آکسیجن دیں گے، اور آپ کو ہسپتال سے چھٹی اس صورت میں دیں گے جب تک آپ اپنی (بائی پیپ) مشین خرید نہ لیں،میری اہلیہ ہسپتال (آئی سی یو) میں پریشان ہو گئی، اور انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے کہا کہ پیسوں کے نہ ہونے کی وجہ سے میں مر نہ جاؤں۔ میں نے اپنی اہلیہ کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک خیر کرے گا، آپ پریشان نہ ہوں، اللہ پاک بہتر کرے گا،بحالتِ مجبوری کسی سے ادھار پیسے لے کر اپنی ذاتی (بائی پیپ) کی مشین خرید لی۔ مشین ڈاکٹر صاحب کو دکھا کر اور ان سے مشین کے استعمال کا طریقہ سیکھ کر اہلیہ کو گھر لے آیا، اور گھر پر ہی (بائی پیپ) مشین دینے لگے، جس سے ان کی طبیعت کافی بہتر ہونے لگی،گھر ہمارا خستہ حالت میں تھا، اس لیے میں نے کمپنی کو استعفیٰ دے کر اپنی واجبات اور لوگوں سے قرض لے کر دو منزلہ گھر بنایا،اہلیہ کی طبیعت کی وجہ سے میں نے دوسری شادی ایک 46 سال کی غیر شادی شدہ خاتون سے کی، اور اسے بتایا کہ میری پہلی بیوی بیمار ہے۔ جناب، اس شادی کا مقصد ایک عورت کو تحفظ دینا اور اپنی پہلی اہلیہ (جو کہ کام کاج نہیں کر سکتی تھی) کو آرام دینا تھا،دوسری بیوی کو جب میں نے اپنے گھر لایا تو میری پہلی بیوی اور بچوں نے میری دوسری بیوی کو اور مجھے قینچیوں اور وزنی لوہے سے مارا۔ دوسری بیوی کو تو میں نے گھر سے باہر کر دیا تھا، لیکن قینچیوں کے وار کی وجہ سے میرے سر کی دو رگیں کٹ گئی تھیں، جس کی وجہ سے میرے کپڑے خون میں لت پت ہو گئے تھے۔ خون اتنا نکلا تھا جیسے کسی جانور کو ذبح کیا جاتا ہے،میں نے جب اپنی بیوی سے کہا کہ یہ کیا کیا تم نے، تو اس نے کہا کہ میں تو تمہیں مردار کرنا چاہتی تھی، لیکن صحیح وار لگا نہیں۔ یہ بات میں اللہ پاک کو حاضر ناظر جان کر کہہ رہا ہوں، اس میں کوئی غلط بیانی نہیں ہے،حالانکہ زخمی کی حالت میں غصے کی حالت میں طلاق بھی دے سکتا تھا، لیکن میں نے صبر سے کام لیا، اور ایسی کوئی حرکت نہیں کی،پھر میری پہلی بیوی کا بھائی آیا، اور اس نے مجھے کہا کہ یہ گھر آپ کا ہی ہے، آپ کچھ وقت کے لیے باہر کرائے پر رہ لو، ہم اس مسئلے کو حل کرتے ہیں،آج اس مسئلے کو 6 ماہ بیت گئے ہیں، لیکن میرے بہنوئی کو بھی کوئی احساس نہیں ہے، جبکہ میری پہلی بیوی کا یہ کہنا ہے کہ دوسری بیوی کو طلاق دو گے تو گھر میں آنے دوں گی،میں آپ جناب کے علم میں لانا چاہتا ہوں کہ میری بیوی نے بچوں کو بھی میرے خلاف کر دیا ہے،جناب!میری پہلی بیوی ان پڑھ ہے، جبکہ دوسری بیوی دینی اور دنیاوی تعلیم سے آراستہ ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کی پہلی بیوی اور اولاد کا بدزبانی، بداخلاقی اور تشدد کے ذریعے اسے زخمی کرنا شرعاً و اخلاقاً نہایت غلط اور قابل مذمت طرزِ عمل تھا، جس پر انہیں صدقِ دل سے توبہ و استغفار اور سائل سے اپنےاس نامناسب رویے پر معافی مانگنااوراپنے شرعی فرائض کو سمجھتے ہوئے سائل کے ساتھ ادب و احترام اور حسنِ سلوک سے پیش آنا لازم ہے۔
جبکہ سائل کی پہلی بیوی کو بھی چاہیے کہ دوسری بیوی کو طلاق دینے کا مطالبہ کرنے سے گریز کرے۔ تمام فریقین صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے خاندان کے معزز و سمجھ دار بزرگوں کے ذریعے افہام و تفہیم اور مصالحت کے ساتھ معاملہ حل کرنے کی کوشش کریں، توزیادہ بہترہے ،تاکہ باہمی اختلافات اورنزاعات ختم ہوں اورفریقین کے لیےخوشگواراورپرسکون زندگی گزارناممکن ہوسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى: وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعۡبُدُوٓاْ إِلَّآ إِيَّاهُ وَبِٱلۡوَٰلِدَيۡنِ إِحۡسَٰنًاۚ إِمَّا يَبۡلُغَنَّ عِندَكَ ٱلۡكِبَرَ أَحَدُهُمَآ أَوۡ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُل لَّهُمَآ أُفّٖ وَلَا تَنۡهَرۡهُمَا وَقُل لَّهُمَا قَوۡلٗا كَرِيمٗا وَٱخۡفِضۡ لَهُمَا جَنَاحَ ٱلذُّلِّ مِنَ ٱلرَّحۡمَةِ وَقُل رَّبِّ ٱرۡحَمۡهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرٗا (سورة الاسراء، آية: ٢٤/٢٣)
وفي تفسير المظهري: وبالوالدين إحسانا اى وان تحسنوا او أحسنوا بالوالدين إحسانا لانهما السبب الظاهري للوجود والتعيش (الى قوله) ان يبلغ الكبر أحدهما او كلاهما فلا تقل لهما أف (الى قوله) كلمة كراهية صوت يدل على التضجر (الى قوله) يعنى لا تقل لهما كلمة تدل على ادنى كراهة فيحرم بذلك سائر انواع الإيذاء بدلالة النص بالطريق الاولى (الى قوله) يقال فلان لا يملك النقير ولا القطمير ولا تنهرهما اى لا تزجرهما عما لا يعجبك وقل لهما قولا كريما (23) حسنا جميلا لينا قال ابن المسيب كقول العبد المذنب للسيد الفظ قال مجاهد إذا بلغا عندك من الكبر فلا تقذرهما ولا تقل لهما أف حين تميط عنهما الخلاء والبول كما كانا يميطان عنك صغيرا اھ (سورة الاسراء، آية: ٢٤/٢٣، ج: ٥، ص: ٤٣١، ط: مكتبة الرشيدية)
و فی مشکاۃ المصابیح:عن ثوبان قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أيما امرأة سألت زوجها طلاقا في غير ما بأس فحرام عليها رائحة الجنة» . رواه أحمد والترمذي وأبو داود وابن ماجه والدارمي اھ(کتاب النکاح: الفصل الثانی، ج:٢،ص:٢٨٣، ط: قديمى كتب خانه)
وفی مرقاۃ المفاتیح:عن ثوبان قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم أيما امرأة سألت زوجها طلاقا) : وفي رواية الطلاق أي لها أو لغيرها (في غير ما بأس) : وفي رواية من بأس أي لغير شدة تلجئها إلى سؤال المفارقة، وما زائدة للتأكيد (فحرام عليها رائحة الجنة) : أي: ممنوع عنها، وذلك على نهج الوعيد والمبالغة في التهديد، أو وقوع ذلك متعلق بوقت دون وقت أي لا تجد رائحة الجنة أول ما وجدها المحسنون، أو لا تجد أصلا، وهنا من المبالغة في التهديد، ونظير ذلك كثير قاله القاضي، ولا بدع أنها تحرم لذة الرائحة ولو دخلت الجنة. (رواه أحمد والترمذي وأبو داود وابن ماجه والدارمي) : وكذا ابن حبان والحاكم اھ(کتاب النکاح: الفصل الثانی، ج:٦،ص:٤٢٠، ط: المكتبة الغفارية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100831کی تصدیق کریں
0     66
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 2
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات