روڈ سائیڈ پر سائن بورڈ جو لگے ہوتے ہیں کیا ان میں پیسے انویسٹ کرنا جائز ہے یا ناجائز؟
سائل نے روڈ پر سائن بورڈ میں انویسٹمنٹ کی صورت واضح نہیں کی تاکہ اس کے مطابق شرعی حکم بیان کیا جاتا، تاہم اگر سائل کی مراد روڈ کے کنارے سائن بورڈ لگانا ہو تاکہ لوگ اس پر اپنے کاروبار وغیرہ کی تشہیر کرسکے اور اس کے عوض سائل ان سے معاوضہ وصول کرے تو شرعاً سائن بورڈ لگانے میں کوئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ اس میں قانون کی خلاف ور زی لازم نہ آئے اور سائن بورڈپر کسی ذی روح چیز کی تصویراور غیر شرعی امور پر مشتمل اشتہارات نہ دئے جائیں۔
بدائع الصنائع: وإذا أمر عليهم يكلفهم طاعة الأمير فيما يأمرهم به، وينهاهم عنه؛ لقول الله ﵎ ﴿يا أيها الذين آمنوا أطيعوا الله وأطيعوا الرسول وأولي الأمر منكم﴾ [النساء: ٥٩] وقال ﵊: «اسمعوا وأطيعوا، ولو أمر عليكم عبد حبشي أجدع ما حكم فيكم بكتاب الله - تعالى» ولأنه نائب الإمام، وطاعة الإمام لازمة كذا طاعته؛ لأنها طاعة الإمام. (7/99)
المبسوط للسرخسي: ولا تجوز الإجارة على شيء من الغناء والنوح والمزامير والطبل وشيء من اللهو؛ لأنه معصية والاستئجار على المعاصي باطل فإن بعقد الإجارة يستحق تسليم المعقود عليه شرعا ولا يجوز أن يستحق على المرء فعل به يكون عاصيا شرعا. (16/ 38)
تصاویر والے ڈبوں اور پیکٹوں میں پیک شدہ اشیاء کا کاروبار-نسوار اور سگریٹ کا کاروبار
یونیکوڈ کاروبار 0