آمدنی و مصارف

آنلائن پیسے کمانے کی ایک صورت کا حکم

فتوی نمبر :
100437
| تاریخ :
2026-10-15
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

آنلائن پیسے کمانے کی ایک صورت کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں ایک ایسی مارکیٹنگ ایجنسی میں کام کرتا ہوں جو کہ مختلف کمپنیز کے لئے ڈاونلوڈر بڑھانے کے لیے کام کر کے پیسے وصول کرتی ہیں۔ جس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ہماری ایجنسی ایسے لوگوں کے نمبر نکالتی ہے جو کہ فوت ہو چکے ہوں یا ایسے نمبر ز نکالتے ہیں جو کسی کے استعمال میں نہ ہوں ۔ پھر وہ نمبر ہمیں دیے جاتے ہیں ہم ان نمبرز پر اکاؤنٹ بنا کر اس اصل کمپنی کی ایپ کو ڈاونلوڈ کرتے ہیں جس سے اس کمپنی کے ایکٹو ممبرز بڑھ جاتے ہیں۔ اس نمبر پر ہم جو اکا ؤنٹ بنا کر ڈاونلوڈ کرتے میں تو اکاؤنٹ کا ویریفکیشن کمپنی کے پاس جاتے ہیں اور کمپنیی کے اے آئی سسٹم کو معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ ٹمپریری اور عارضی نمبر ہیں جس کی بنیاد پر اے ائی سسٹم ان ویریفکیشن کے لیے جانے کو ڈیلیٹ کر دیتا ہے، لیکن چونکہ ہم اپنا کام کر چکے ہوتے ہیں لہذا ہمیں پیسے مل جاتے ہیں۔ یہ اکاؤنٹ جس پر ایپ کو ڈاونلوڈ کیا گیا ہے اس کا لاگ ان) صرف ہمارے پاس ہوتا ہے کسی کو نہیں دے سکتے -اور ہم نے جس اکاونٹ سے ایپ کو ڈاؤنلوڈ کیا ہے وہ 2 سے 3 مہینے میں اس اکاؤنٹ کو کمپنی ڈیلیٹ کر دیتی ہے۔ لہذا اس میں نہ ہمارا نقصان ہے نہ کسی اور کا ، صرف کمپنی کے ممبرز بڑھ جاتے ہیں۔
جیسے ہم بینک کی ایپ بناتے ہیں تو لاگ ان کرنے کے بعد کچھ دیر کے لئے اکاؤنٹ ویریفائی ہونے کے لیے رک جاتا ہے ہم اسکو استعمال نہیں کرتے۔
اسی طرح اس کمپنی کے پاس جاتا ہے تو کمپنی اسکو ویریفائی ہی نہیں کرتی عارضی نمبرز آنے کی وجہ سے۔ لیکن چونکہ ایک بار ایک ڈاؤن لوڈ ہو گئی تو ہمیں پیسے مل جاتے ہیں۔
کیا ایسا کرنا صحیح ہے. اگر صحیح نہیں ہے تو وجہ ارشاد فرما دیں اور ساتھ ہی اس کا شرعی حل بھی بتا دیں۔
جزاکم اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق مذکور ایجنسی کا مختلف عارضی طور پر ناقابلِ استعمال نمبروں کو نکالنے اور اس پر جعلی اکاؤنٹ بناکر اس پر متعلقہ ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کا مقصد جعل سازی کے ذریعے ریٹنگ بڑھانا ہے ، تاکہ اس سے اس ایپ کی مارکیٹنگ ہو اور اس کے ذریعے سے ممبرز بڑھے اور لوگ اس ایپ کو زیادہ سے زیادہ ڈاؤنلوڈ کرے ، مذکور طریقہ کار چونکہ جعل سازی اور دھوکہ دہی پر مبنی ہے ، اس لیے اس سے احتراز کرنا لازم ہے ۔ اس کی جائز متبادل صورت یہ ہے کہ ایجنسی بند نمبروں کو نکال کر اس پر جعلی اکاؤنٹ بنانے کے بجائےتشہیر کی بنیاد پر صارفین سے حقیقی اکاؤنٹس بنوائے ، تاکہ اس کے ذریعے حقیقی صارفین اور ڈاؤن لوڈز کی تعداد زیادہ ہو ، ایسی صورت میں ایجنسی کے ساتھ کام کرنا اور اس پر اجرت لینا جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

[صحيح البخاري: قال النبي صلى الله عليه وسلم الخديعة في النار ومن عمل عملا ليس عليه أمرنا فهو رد. [كتاب البيوع، باب النجش (3/ 69) ط: السلطانية]

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ سنزر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100437کی تصدیق کریں
0     25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 4
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • لڑکی کی تصویر والی اشیاء بیچنےکا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • رشوت دیکر لی ہوئی نوکری کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
Related Topics متعلقه موضوعات