السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرا نام شارق ہے، مجھے دو تین ماہ سے السر کی شکایت ہے اور یہ تمام رمضان بھی رہی ، الحمد اللہ میں نے روزے رکھے تمام رمضان،لیکن دو تین سحریوں میں درد ہوا ، اس وجہ سے میں نے سحری کی دعا اور نیت نہ پڑھ سکا، امید تھی اگر صبح میں بہتر ہوا تو کچھ دیر سونے کے بعد دعا پڑھوں گا، میں نے دعا نیند سے بیدار ہونے پر پڑھی صبح میں، میں سوال یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس دعا پڑھنے کی آخری حد کیا ہے؟ اور اگر اس کو میں دوپہر میں پڑھوں تو ا سکا جرمانہ کیا ہوگا؟ مجھے روزہ دوبارہ رکھنا ہوگا یا مجھے ساٹھ روزے رکھنے ہونگے؟ یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہوگا؟
روزه درست ہونے کے لیے دعاء پڑھنا اور زبان سے نیت کرنا ضروری نہیں بلکہ مستحب ہے البتہ زوال سے قبل نیت کرنے سے روزہ درست ہو جائے گا اگرچہ بہتر یہی ہے کہ رات سے روزہ کی نیت کر لی جائے ۔
اس کے بعد واضح ہو کہ صورتِ مسئولہ میں سائل نے جب اپنے وقت پر سحری کرنے کے بعد محض بیماری کے اندیشہ کی بنا پر روزہ کی نیت میں مذکور تاخیر سے کام لیا ہے تو اس سے اُس کے روزوں میں کوئی فرق نہیں پڑا ،بلکہ اُس کے یہ روزے درست ادا ہو چکے ہیں ان روزوں کا کفارہ دینے یا اُن کی قضاء رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
کما في التاتارخانيه : النية معرفة بالقلب انه يصوم (إلی قوله) وما يتعلق بزمان بعينه كصوم رمضان والنذر المعين فيجوز بنية من الليل وان لم ينو حتى اصبح اجزأته النية ما بينه و بين الزوال اھ (۲/ ۳۵۷)
شدید تھکن اور چکر آنے کی وجہ سے رمضان کا روزہ توڑنے کا کفارہ ادا کرنا
یونیکوڈ روزے کی قضاء و کفارہ 0