کیا پاکستان کی رفاہ نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹ اسکیم کے تحت سیٹا (SITA) اور سیسا (SISA) اکاؤنٹس سے حاصل ہونے والا منافع حلال ہے؟
پاکستان کی رفاہ نیشنل سیونگز کے تحت جاری کردہ ثروہ اسلامک سیونگ اکاؤنٹ (SISA) اور ثروہ اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (SITA) کے معاملات اگر شرعی اصولوں کے مطابق مستند مفتیانِ کرام کی نگرانی میں انجام پاتے ہوں تو مذکورہ اکاؤنٹس کھلوانے اور ان سے حاصل ہونے والے منافع سے استفادہ کرنے کی شرعاً گنجائش ہوگی،ورنہ نہیں۔