اشیاء و مصارف مسجد

غیر استعمال مسجد کا قالین فروخت کرکے اس کی قیمت مسجد کے استعمال میں لائی جاسکتی ہے؟

فتوی نمبر :
97399
| تاریخ :
2026-07-13
عبادات / احکام مسجد / اشیاء و مصارف مسجد

غیر استعمال مسجد کا قالین فروخت کرکے اس کی قیمت مسجد کے استعمال میں لائی جاسکتی ہے؟

السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! حضرت !ایک سوال کا جواب طلب ہے۔صورتحال یہ ہے کہ رینجرز کی ایک پوسٹ ہے جس کے باہر ایک مسجد ہے، ابتداء میں یہ مسجد رینجرز کے استعمال میں رہی۔ لیکن 2020 میں ایک حادثے کے بعد اس مسجد کا استعمال ختم کر دیا گیا، اب صورتحال یہ ہے کہ وہ مسجد غیر استعمال ہے اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر یہ مسجد استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے، موجودہ گرمی کی شدت کے پیش نظر پوسٹ کے اندر عام استعمال کیلئے ایک برآمدہ بنایا گیا ہے جس کا مسجد سے تعلق نہیں ہے۔ محدود وسائل اور سامان کی انتہائی مشکل ترسیل کے مسائل کے پیش نظر اس برآمدہ کا سایہ بنانے کیلئے مذکورہ بالا مسجد کا قالین جو کہ کسی بھی استعمال میں نہیں تھا ، نئے بنائے گئے برآمدے پر ڈال دیا گیا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کرنا جائز ہے یا اس میں کوئی حرج ہے، میرے زیر کمان لڑکے کہہ رہے ہیں کہ مسجد کا سامان مسجد کے علاوہ کسی استعمال میں نہیں لایا جا سکتا۔ مجھے اس سلسلے میں رہنمائی کی ضرورت ہے براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مسجد کے لیے وقف شدہ سامان کا استعمال کسی دوسری جگہ یا کسی دوسرے مقصد کے لیے کرنا (اگرچہ وہ جگہ مسجد کے ساتھ ہی واقع ہو )شرعاً جائز نہیں، لہٰذا صورت مسئولہ میں مسجد کےقالین کو برآمدے میں سایہ کےلیے بچھانا شرعاً جائز نہیں، جس سے احترازلازم ہے۔البتہ اگر واقعی مسجد میں اس قالین کی اب ضرورت باقی نہ رہی ہو، اور آئندہ بھی اس کے استعمال کی کوئی امید نہ ہو، تومتعلقہ مجازاتھارٹی (مسجد کے ذمہ دار)کےلیے قالین کوضائع ہونے سےبچانے کی غرض سےاس کی موجودہ قیمت مسجد فنڈ میں جمع کرنےکے بعداسےکسی دوسرے مصرف میں استعمال کرنے کی گنجائش ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في رد المحتار: ويلزم من عدم النقل خراب المسجد الآخر المحتاج إلى النقل إليه(الى قوله)سئل شيخ الإسلام عن أهل قرية رحلوا وتداعى مسجدها إلى الخراب، وبعض المتغلبة يستولون على خشبه، وينقلونه إلى دورهم هل لواحد من أهل المحلة أن يبيع الخشب بأمر القاضي، ويمسك الثمن ليصرفه إلى بعض المساجد أو إلى هذا المسجد؟ قال: نعم اھ( كتاب الوقف، مطلب فيما لو خرب المسجد أو غيره، ج: ٤، ص: ٣٦٠، مط: سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اظہر امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97399کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسجد کے اضافی سامان اور پرانی مسجد کو ختم کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مقامی تبلیغی حضرات کا مسجد میں کھانا،پینا اور لائٹ وغیرہ استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کسی وجہ سے مسجد کو بیچنا،اور اسکی اشیاء کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 3
  • مسجد کی اشیاء جنریٹر وغیرہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پیسوں سے وکیل کی فیس دینا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ٹیکس چھپانا - ملکی قوانین کی خلاف ورزی

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • امامِ مسجد کا ، مسجد کی طرف سے دیے گۓ گھر میں، مسجد کی بجلی ،گیس اور پانی استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 4
  • دھوکہ دہی اور غلط بیانی سے کسی کے کفر کا فتوی نکلوانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شوہر کو گالی دینے سے ایمان و نکاح پر کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • شہید مسجد کی لکڑی و ملبہ بیچنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مستقل طور پر مختص کرکے مسجد کی دوسری منزل پر نماز پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی پرانی اشیاء بیچ کران پیسوں سے نئی اشیاء خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد کی زمین پر مدرسہ بنانا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے کمرے کو کرایہ پر دے کر اس کی آمدنی مسجد میں استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • کیامسجد کی کوئی چیز مسجد کے علاوہ باہر استعمال کرنا شرعاً درست ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کے پانی سے وضو کرکے بغیر عبادت کے نکلنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد منہدم کرکے دوسری جگہ مسجد بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • خادمِ مسجد کو مسجدکی گیس سے کنکشن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی وقف زمین عام آدمی استعمال کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • فتنہ کے ڈر سے مسجد فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 1
  • مسجد یا عیدگاہ میں امراء کیلئے صفوں میں جگہ مختص کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مسجد کی ازسرنو تعمیر کے دوران پرانے نقشہ کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • ختم قرآن کے موقع پر بچوں کی طرف سے قاری صاحب کو دی جانے والی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • بلاضرورت مسجد کا لاؤد اسپیکر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   اشیاء و مصارف مسجد 0
  • مصلی (جائےنماز)کی چھت پر امام مسجد کے لیے رہائش اختیار کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   اشیاء و مصارف مسجد 0
Related Topics متعلقه موضوعات