حنفی مذہب کے مطابق اگر شوہر اور بیوی (oral sex)کریں اور شوہر کو پورا یقین ہو کہ منہ میں انزال یا نجاست نہیں پہنچے گی، تو اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
واضح ہوکہ میاں بیوی کے لیے ایک دوسرےکے جسم سے استمتاع فی نفسہٖ جائز ہے، تاہم ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو منہ میں لینا اور چاٹنا وغیرہ اگرچہ منہ میں نجاست نہ پہنچنے کایقین ہو،تب بھی انتہائی ناپسندیدہ اور فطرتِ سلیمہ کے خلاف بےحیائی پر مبنی عمل ہے، لہٰذا اس عمل سے بہرصورت احتراز کرناچاہیے۔
کما فی سنن ابن ماجہ: عن عائشة، قالت: ما نظرت،أو ما رأيت فرج رسول الله صلى الله عليه وسلم قط اھ(باب التستر عند الجماع، ج: 3، ص: 107، ط: دار الرسالۃ العالمیۃ)
و فیہ أیضا: عن عتبة بن عبد السلمي، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا أتى أحدكم أهله فليستتر ولا يتجرد تجرد العيرين۔(باب التستر عند الجماع، ج: 3، ص: 108، ط:دار الرسالۃ العالمیۃ)
و فی الفتاوی الھندیۃ: إذا أدخل الرجل ذكره في فم امرأته قد قيل يكره وقد قيل بخلافه كذا في الذخيرة (کتاب الکراهیة ، الباب الثلاثون فی المتفرقات، ج: 5، ص: 372، ط: دار الفکر)
و فی المحیط البرھانی: إذا أدخل الرجل ذكره فم أمرأته فقد قيل: يكره؛ لأنه موضع قراءة القرآن، فلا يليق به إدخال الذكر فيه، وقد قيل بخلافه (کتاب الاستحسان و الکراهیة، ج: 5، ص: 408، ط: دار الکتب العلمیة)۔