(+92) 0317 1118263

آداب و احکام صحبت

بیوی کے ساتھ غیر فطری عمل کرنے والا ملعون ہے

فتوی نمبر :
5717
| تاریخ :
0000-00-00

بیوی کے ساتھ غیر فطری عمل کرنے والا ملعون ہے

مفتی صاحب! اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی پچھلی (دبر) کی جانب جماع کرے، جس کی اجازت نہیں دی گئی، میں نے سنا ہے کہ اس کا نکاح فاسد ہو جائے گا، کیا یہ سچ ہے ؟ فاسد کیا ہوتا ہے؟ اور کس وجہ سے پچھلی جانب سے جماع کی اجازت نہیں ہے؟ کیا یہ اس بناء پر ہے کہ اس میں عورت کو تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ جس عورت سے وہ جماع کرتا ہے اسے تکلیف نہیں ہوتی تو کیا اس بات کی اجازت ہوگی؟ مہربانی فرما کر جواب دیں، کیونکہ. بہت سارے لوگوں نے مجھ سے اسک ے متعلق سوالات کئے تھے اور میرے پاس جواب نہیں تھا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عورت کے پچھلے راستے سے جماع کرنا غیر اسلامی اور غیر فطری عمل ہے ،آنحضرت ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے اور ایسے شخص کو جو اپنی بیوی کے پچھلے راستے سے جماع کرتا ہے، ملعون قرار دیا ہے اور ایسے شخص سے برأت کا اظہار فرمایا ہے، اس فعل بد کی حرمت کا مدار تکلیف اور عدم تکلیف پر نہیں ،بلکہ شریعت کی طرف سے پابندی اور ممانعت ہے، تاہم اگر کسی نے ایسا فعل بد کر لیا تو اس سے عقد نکاح متاثر نہیں ہوتا ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي مرقاة المفاتيح: وعن خزيمة بن ثابت أن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال: «إن الله لا يستحي من الحق لا تأتوا النساء في أدبارهن» . رواه أحمد، والترمذي، وابن ماجه، والدارمي. اھ (5/ 2094)
وفي اعلاء السنن: عن أبي هريرة رضى الله عنه قال قال رسول اللہ صلی الله علیه وسلم ملعون من أتى إمرأته في دبرها اھ (۱۱/ ۲۷۷)
وفي مرقاة المفاتيح: وعن ابن عباس قال: رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: «لا ينظر الله إلى رجل أتى رجلا أو امرأة في الدبر» . رواه الترمذي اھ (5/ 2094)
وفي البحر الرائق: وفي الينابيع ولا يحل له أن يأتي زوجته في الدبر إلا عند أصحاب الظاهر وهو خلاف الإجماع اھ (8/ 220)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبید اللہ رحمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5717کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
بیوی کے ساتھ غیر فطری عمل کرنے والا ملعون ہے 5717 1673 کیامباشرت اور صحبت میں میاں بیوی کو ہرطرح چھوٹ حاصل ہے؟ 3708 897 ہمبستری سے قبل پڑھنے کی دعا 38631 738 بیوی کے ساتھ غیرفطرعمل پر وعید کی وضاحت 39247 624 کیامیاں بیوی کے ہمبستری نہ کرنے سے نکاح پر کوئی فرق پڑتاہے؟ 35555 691 بیوی کے پچھلے راستے میں دخول کے بغیر استمتاع حاصل کرنا 57231 937 میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ چومنے(oralsex)کا حکم 67580 755 کنڈوم کے استعمال سے کیا بیوی پر غسل واجب ہوتا ہے ؟ 33732 626 حیض کے آخری ایام میں اگر بیوی کے ساتھ ہمبستری کی جائے تو گناہ ہوگا؟ 36103 266 بغیر دخول کے شرمگاہوں کا آپس میں ملنے سے غسل کا حکم 34700 353 بیوی کی شرم گاہ سے بغیر دخول کے صرف ٹچ ہوجانے سے غسل کا حکم 35980 529 میاں بیوی کا ہمبستری کے دوران اگر انزال(ڈسچارج)نہ ہوا ہو تو غسل لازم ہوگا؟ 33614 224 اگر ہمبستری کرتے وقت کپڑا وغیرہ حائل ہو تو غسل لازم ہوگا یانہیں؟ 22660 514 شوہر کا بیوی کے پستان منہ میں لینا 70461 539 بیوی کا اپنے شوہر کی منی پینے کا حکم 994 1118 حیض کے ایّام پورے ہونے کے بعد غسل سے پہلے بیوی سے ہمبستری کرنا 33207 303 حالتِ حیض میں بیوی کی پچھلی شرمگاہ سے دخول کے بغیر فائدہ حاصل کرنا 38833 838 ماہواری کے ایام ، عادت کے مطابق ، پورے ہونے پر ،غسل کے بعد بیوی سے ہمبستری کی اور پھر خون آنا شروع ہوگیا 41496 318 بیوی کا ہمبستری پر راضی نہ ہونے کی صورت میں تہہ بند کے اوپر سے مباشرت کرنا 62291 478 بیوی کا دودھ پینے وغیرہ کا حکم 66973 389 ماہواری کے غسل سے پہلے ہمبستری کرنے کا حکم 59862 297 مصنوعی آلہ تناسل کے ذریعہ پیچھے کے راستہ سے ہمبستری کرنے کا حکم 58195 564 دوائی کے ذریعے حیض روک کر جماع کرنا 60934 298 دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے بیوی کی پچھلی شرمگاہ میں ہمبستری کرنا 70216 19 میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو ہاتھ لگانا 71028 29