آداب و احکام صحبت

غیر مؤقت معلق طلاق کے وقوع کا حکم

فتوی نمبر :
96265
| تاریخ :
2026-06-10
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / آداب و احکام صحبت

غیر مؤقت معلق طلاق کے وقوع کا حکم

السلام علیکم؛ جناب! میرا ایک دوست مندرجہ ذیل بات ایک دینی بیان میں سننے کے بعد بہت پریشان ہے: (الف) مرد اپنی بیویوں کے ساتھ زنا کر رہے ہوں گے (ب) مشروط طلاق واقع ہونے کے بارے میں: چند سال پہلے ایک موقع پر اس شخص نے اپنی بیوی سے کہا تھا: "اگر تم اپنی خالہ سے ملنے نہیں جاؤ گی تو طلاق..." تاہم اسے وہ مکمل جملہ یاد نہیں ہے، اس نے اپنی بیوی کو خالہ سے ملاقات نہ کرنے پر طلاق کی دھمکی دی تھی، لیکن اس کی بیوی کو ایسا کوئی واقعہ یاد نہیں ہے،میرا دوست اس بات کی وجہ سے پریشان ہے کہ آیا وہ اپنی بیوی کے ساتھ شرعی طور پر حلال ازدواجی تعلق میں ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کے دوست کو چاہئیے کہ ذہن پر زور دے کر یاد کرنے کی کوشش کرے کہ اس نے واقعۃً طلاق کوبیوی کے خالہ کے گھر نہ جانے کے ساتھ معلق کیا تھا یا نہیں؟ چنانچہ اگر اسے یقین ہوجائے کہ اس نے طلاق کو بیوی کے اپنی خالہ کے گھر نہ جانے کے ساتھ معلق کیا تھا، تو چونکہ اس نے خالہ کے گھر نہ جانے کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں کیا، اس لئے موت تک عورت کے پاس خالہ کے گھر جانے کی مہلت موجود ہے، چنانچہ شوہر کو چاہیئے کہ وہ بیوی کو خالہ کے گھر بھیج کر اس تعلیق کو ختم کردے، تاکہ وہ ہر قسم کے شکوک و شبہات کے بغیر ذہنی یکسوئی کے ساتھ ازدواجی زندگی گذار سکیں، تاہم آئندہ طلاق سے متعلق اس قسم کے الفاظ استعمال کرنے میں سخت احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی فتح القدیر: وقوله وهو الشرط: يعني العدم (قوله كما في إن لم آت البصرة) إعطاء نظير، والمراد أن كل شرط بإن منفي حكمه كذلك وهو أن لا يقع الطلاق أو العتاق إذا علق به إلا بالموت لما ذكرنا، وزاد قيدا حسنا في المبتغى بالغين المعجمة، قال: إذا قال لامرأته إن لم تخبريني بكذا فأنت طالق ثلاثا فهو على الأبد إذا لم يكن ثمة ما يدل على الفور انتهى اھ (باب ایقاع الطلاق، فصل فی اضافۃ الطلاق الی الزمان، ج:4، ص:31، ط:شرکۃ مکتبۃ)۔
وفی شرح الوقایۃ: (وألفاظ الشرط: إن، وإذا، واذاما، وكل)نحو: كل امرأة لي تدخل الدار فهي طالق (وكلما، ومتى، ومتى ما، ففيها تنحل اليمين إذا وجد الشرط مرة إلا في: كلما؛ فإنها تنحل بعد الثلاث)، المراد بانحلال اليمين: بطلان اليمين ببطلان التعليق،اھ(باب الحلف بالطلاق، ج:3، ص:78، ط:دار الوراق)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق غفور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96265کی تصدیق کریں
0     32
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سہاگ رات -ہمبستری کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 24
  • بیوی کے ساتھ غیر فطری عمل کرنے والا ملعون ہے

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامباشرت اور صحبت میں میاں بیوی کو ہرطرح چھوٹ حاصل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 2
  • ہمبستری سے قبل پڑھنے کی دعا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کے ساتھ غیرفطرعمل پر وعید کی وضاحت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامیاں بیوی کے ہمبستری نہ کرنے سے نکاح پر کوئی فرق پڑتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 0
  • کنڈوم کے استعمال سے کیا بیوی پر غسل واجب ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 5
  • بیوی کے پچھلے راستے میں دخول کے بغیر استمتاع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 5
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ چومنے(oralsex)کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • اگر ہمبستری کرتے وقت کپڑا وغیرہ حائل ہو تو غسل لازم ہوگا یانہیں؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • بیوی کا اپنے شوہر کی منی پینے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • حالتِ حیض میں بیوی کی پچھلی شرمگاہ سے دخول کے بغیر فائدہ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • ماہواری کے ایام ، عادت کے مطابق ، پورے ہونے پر ،غسل کے بعد بیوی سے ہمبستری کی اور پھر خون آنا شروع ہوگیا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • شوہر کا بیوی کے پستان منہ میں لینا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • بیوی کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • دوران مباشرت بیوی کی شرمگاہ پر ہاتھ رکھ کر اسے مسلنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو ہاتھ لگانا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • بیوی کا ہمبستری پر راضی نہ ہونے کی صورت میں تہہ بند کے اوپر سے مباشرت کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے بیوی کی پچھلی شرمگاہ میں ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • حیض کے ایام میں کنڈم لگاکر ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • ماہواری کے غسل سے پہلے ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • بیوی کا دودھ پینے وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی سے پچھلے مقام میں دخول کے بغیر تلذذ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • شوہر کے نامرد ہونے کی وجہ سے مصنوعی آلہ استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • لڑکی کا پردۂ بکارت زائل ہونے کی وجہ سے اس پر تہمت لگانا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
Related Topics متعلقه موضوعات