تعذیر و جرمانہ

ایکسیڈنٹ مارے جانے والے قتل کی حیثیت اور ڈرائیور پر کفارہ کا حکم

فتوی نمبر :
93747
| تاریخ :
2026-04-03
عقوبات / حدود و سزا / تعذیر و جرمانہ

ایکسیڈنٹ مارے جانے والے قتل کی حیثیت اور ڈرائیور پر کفارہ کا حکم

کیا فرماتے ہے علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی ڈرائیور اپنی گاڑی سے کسی کو ٹکر مار کر قتل کرے تو اسے کون سا قتل سمجھا جائے گا اور ڈرائیور کو دو ماہ کا کفارہ ادا کرنا ہوگایانہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال میں کسی خاص ایکسڈنٹ نوعیت اور اس کی تفصیل بیان نہیں کیا کہ اس کے مطابق حکم شرعی بتایا جاتا، تاہم اصولی طور پر حکم یہ ہےکہ اگر کوئی شخص ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی چلا رہا ہو اور گاڑی میں کوئی ایسی خرابی بھی نہ ہو جس کی وجہ سے گاڑی کو بر وقت کنٹرول کرنا ممکن نہ ہو جیسا کہ گاڑی کا بریک خراب ہونا وغیرہ، اور اچانک کوئی شخص سامنے آجائے اور گاڑی اسے ٹکر ماردے تو اس میں ڈرائیور اس قتل کا ذمہ دار نہ ہوگا، اور اگر ڈرائیور ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی نہ چلا رہا ہو اس طور پر کہ رانگ وے پر گاڑی چلا رہا ہو یا گاڑی کی رفتار مقررہ رفتار سے زیادہ ہو یا گاڑی کنٹرول کرنے کے آلات(بریک،گیر وغیرہ ہی خراب ہو تو ایسی صورت میں اگر وہ کسی کو ٹکر مار کر قتل کردے ،تو یہ قتلِ خطا ء ہے اور قتلِ خطا ء کی صورت میں ڈرائیور کےعاقلہ پر دیت اور خود اس شخص کے ذمہ بطورکفارہ دو ماہ مسلسل روزہ رکھنا لازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في بحوث في قضايا فقهية معاصرة: والذي يظهر لي في هذه الصورة - والله سبحانه أعلم - أن الرجل الذي قفز أمام السيارة إن قفز بقرب منها بحيث لا يمكن للسيارة في سيرها المعتاد في مثل ذلك المكان أن تتوقف بالفرملة، وكان قفزه فجأة لا يتوقع مسبقا لدى سائق متبصر محتاط، فإن هلاكه أو ضرره في مثل هذه الصورة لا ينسب إلى سائق السيارة، ولا يقال: إنه باشر الإتلاف، فلا يضمن السائق، ويصير القافز مسببا لهلاك نفسه اھ ( مدى مسؤولية السائق بما حصل بسيارته،ج:1،ص:317،مط:مکتبہ دارالعلوم کراتشی
وفیہ ایضاً:فإن كان سائق السيارة متعديا في سيره بمخالفة قواعد المرور، مثل أن يسوق السيارة بسرعة غير معتادة في مثل ذلك المكان، أو لم يلتزم بخطه في الشارع، وما إلى ذلك من قواعد المرور الأخرى، فلا خفاء في كونه ضامنا؛ لأن الضرر إنما نشأ بتعديه، والمتعدي ضامن في كل حال الخ(:1،ص:312،مط:مکتبہ دارالعلوم کراتشی)
وفی الھندیۃ: والخطأ على نوعين: خطأ في القصد وهو أن يرمي شخصا يظنه صيدا فإذا هو آدمي أو يظنه حربيا فإذا هو مسلم وخطأ في الفعل وهو أن يرمي غرضا فيصيب آدميا كذا في الهداية وموجب ذلك الكفارة والدية على العاقلة، وتحريم الميراث وسواء قتل مسلما، أو ذميا في وجوب الدية والكفارة، ولا مأثم فيه في الوجهين سواء كان خطأ في القصد، أو خطأ في الفعل هكذا في الجوهرة النيرة الخ(الباب الأول تعريف الجناية وأنواعها وأحكامها،ج:6،ص:3،مط:مکتبہ ماجدیہ)
وفیھا ایضاً:ثم الدية تجب في قتل الخطأ، وما جرى مجراه، وفي شبه العمد، وفي القتل بسبب، وفي قتل الصبي والمجنون وهذه الديات كلها على العاقلةالخ(الباب الثامن في الديات، ج:6،ص:24 ،مط:مکتبہ ماجدیہ)
وفیھا ایضاً:فالمتناصرون من أهل العشيرة ثم بعد ذلك المتناصرون من أهل المحلة، والسوق كذا في الذخيرة. وإن كانوا لا يتناصرون بعضهم ببعض، فعاقلته عشيرته من قبل أبيه كذا في المحيط، ويقسم عليهم في ثلاث سنين لا يؤخذ من كل واحد في كل سنة إلا درهم أو درهم، وثلث درهم، ولا يزاد على كل واحد من كل الدية في ثلاث سنين على ثلاثة أو أربعة، فإن لم تتسع القبيلة لذلك ضم إليهم أقرب القبائل نسبا، ويضم الأقرب، فالأقرب على ترتيب العصبات، الإخوة ثم بنوهم ثم الأعمام ثم بنوهم، وأما الآباء، والأبناء، فقد قيل: يدخلون، وقيل: لا يدخلون كذا في الكافي الخ(الباب السادس عشر في المعاقل، ج:6،ص:83 ،مط:مکتبہ ماجدیہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 93747کی تصدیق کریں
0     60
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • خود اپنے نفس پر کسی گناہ کی سزا متعین کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
  • حکومت کے ظالمانہ ٹیکس کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   تعذیر و جرمانہ 0
  • قسط کی عدم ادائیگی پر جرمانہ عائد کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
  • چوری کے پیسے واپس کرنے میں پکڑے جانے کا ڈر ہو تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • مقتول کے اولیاء میں سے کچھ ورثاء و اولیاء قصاص معاف کردیں تو دیگر اولیاء کے لئے دیت اور اس کی تقسیم کا حکم و طریقہ کار

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 1
  • ملازم کی چوری کی وجہ سے اسکی تنخواہ اور فنڈ ضبط کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • پرندہ زورسے پکڑنےپر مرنے سے کوئی کفارہ دینا ہوگا؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 1
  • چوری شدہ مال اور اس سے حاصل شدہ منافع دونوں واپس کرنا لازم ہے

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • دس سالہ لڑکے کا بکری سے بدفعلی کرنا اور بکری سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • دیت لینے سے مقتول کو انصاف ملے گا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 1
  • قرآن پر ہاتھ رکھ کر یہ کہنا کہ" میں نے روپے نہیں لیے" قسم شمار ہوگا؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • صلح میں لڑکی کا نکاح کرانے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
  • ڈاکٹر کی ہدایات کے بغیر بچے کو دوائی دینے سے اس کی موت کی صورت میں اس کی ماں پر کیا کفارہ آئے گا ؟

    یونیکوڈ   انگلش   تعذیر و جرمانہ 0
  • ایکسیڈنٹ مارے جانے والے قتل کی حیثیت اور ڈرائیور پر کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • ایکسیڈنٹ کے بعد اسپتال میں مرنے والے کی دیت اور کفارہ کا حکم

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • خودکشی کرنے والا شخص اگر بچ جائے تو اس کی کوئی سزا ہے؟

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
  • روڈ ایکسیڈنٹ کرنے والے ڈرائیور سے صلح کرنا

    یونیکوڈ   تعذیر و جرمانہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات