آمدنی و مصارف

والدہ کے انتقال کے بعد ان کے نام جاری شدہ بینظیر انکم سپورٹ کی رقم لینا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
91691
| تاریخ :
2026-02-03
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

والدہ کے انتقال کے بعد ان کے نام جاری شدہ بینظیر انکم سپورٹ کی رقم لینا جائز ہے؟

میری والدہ صاحبہ وفات پاچکی ہے، اور میں بیروزگار ہوں، لیکن ہمارا اپنا گھر اور زمین بھی ہیں،میری والدہ کے نام پہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے جوپیسے آرہےہیں، کیا وہ پیسے اب میرے لئے لینا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والا وظیفہ سر کا ر کی طر ف سے ایک عطیہ ہو تا ہے، اس لیے جب تک اصل مستحق اس وظیفہ پر قبضہ نہ کرلے، اس وقت تک یہ مال اس کی ملکیت شمارنہیں ہوتا، لہٰذا صورتِ مسئو لہ میں سائل کے لئے والدہ کے انتقال کے بعد ان کے نام پر جاری وظیفہ وصول کر کے استعمال میں لانا جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الموسوعة الفقهية الكويتية :اختلف ‌الفقهاء ‌فيما ‌إذا ‌مات ‌الموهوب ‌له ‌قبل ‌القبول، هل تبطل الهبة بموته، أم أن حق القبول ينتقل إلى ورثته؟ وذلك على قولين:أحدهما: للحنفية والشافعية والحنابلة، وهو أن الموهوب له إذا مات قبل القبول بطلت الهبة، ولم يكن لورثته حق القبول من بعده، أشبه ما لو أوجب البيع فمات المشتري قبل القبول.وإذا مات بعد القبول وقبل القبض، فإن الهبة تبطل أيضا عند الحنفية والحنابلة وبعض الشافعية، لأنها لا تلزم ولا ينتقل الملك فيها إلا بالقبض، وقد انعدم ذلك بموت الموهوب له قبله، ولأن الهبة صلة، والصلات تبطل بالموت قبل القبض الخ (ثاني عشر - حق الموهوب له في قبول الهبة وقبضها، ج:38،ص:280،ناشر: وزارة الأوقاف والشئون الإسلامية – الكويت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رمضان عبدالعلی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91691کی تصدیق کریں
0     25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات