شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر میں دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے بیوی طلاق کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

فتوی نمبر :
91150
| تاریخ :
2026-01-19
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

شوہر میں دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے بیوی طلاق کا مطالبہ کرسکتی ہے؟

میری بیوی کافی دفعہ بولتی رہی ہے کہ مجھے تم میں انٹرسٹ نہیں ،میری شادی کو (14)سال ہوگئے ہیں، اب وہ بول رہی ہے مجھے چھوڑ دو، آزاد کردو، ہمارے دو بچے بھی ہیں ،میں کیا کروں؟ کیوں کہ چھوٹی چھوٹی بات پر ناراض ہوتی ہے، یہاں تک کہ میرے کسی بھائی اور بہن کی عزت بھی نہیں کرتی ،اب بتائیں وہ خود سے اپنی امی کے گھر چلی گئی ہے ،میں کیا کروں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں بیوی کا بغیر کسی معقول وجہ کے طلاق کا مطالبہ کرنا اور اپنے شوہر کو بلا وجہ تنگ کرنا شرعاً درست نہیں ،جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہورہی ہے ،اس پر لازم ہے کہ وہ اپنے مطالبہ طلاق سے فوری طور پر باز آئے اور اپنا گھر بسانے کی کوشش کرے ،اسی طرح سائل پر بھی لازم ہے کہ اس کے ساتھ نرم رویہّ اختیار کرے اور اسے کسی قسم کی تکلیف نہ دے ،تاکہ باہم محبت ومودت کے ساتھ زندگی گزارنا آسان ہوسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما جاء فی سنن الترمذی : عن ثوبان: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "‌أيما ‌امرأة ‌سألت زوجها طلاقا من غير بأس، فحرام عليها رائحة الجنة، هذا حديث حسن،) باب ما جاء في مداراة النساء،ج: 3،ص: 48رقم الحدیث: 1224،مط: دار الرسالۃ العالمیہ۔)
و فی سنن ابی داؤد : عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «‌أبغض ‌الحلال إلى الله تعالى الطلاق،(‌‌باب في كراهية الطلاق ،ج: 2،ص: 255،رقم الحدیث: 2178،مط: المکتبۃ العصریہ۔)
و فی الدر: (فلو جب بعد وصوله إليها) مرة (أو صار عنينا بعده) أي الوصول (لا) يفرق لحصول حقها بالوطء مرة اھ،( ‌‌باب العنين،ج: 3،ص: 495، مط: دارا الفکر بیروت۔)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91150کی تصدیق کریں
0     121
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات