احکام بدعات

ایصال ثواب ا ورمروجہ قرآن خوانی کا حکم

فتوی نمبر :
90912
| تاریخ :
2026-01-14
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / احکام بدعات

ایصال ثواب ا ورمروجہ قرآن خوانی کا حکم

استفتاء
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
ایصال ثواب کا طریقہ معاشرے میں جس طرح رائج ہے کیا درست ہے ؟
جیساکہ مرنے والے کے کچھ دن بعد ایصال ثواب کا اجتماع منعقد کیا جاتا ہے جس میں عمومی و خصوصی اقربا ء رشتے داروں کو دعوت دی جاتی ہے اور اس میں طعام کا انتظام ہوتا ہے اور علماء کرام کو مدعو کیا جاتا ہے اور علماء کرام کا بیان ہوتا ہے بیان کے بعد مروجہ ختم قرآن پڑھا جاتا ہے ( قرآن مجید سے کچھ آیت کہی سے اور کچھ سورتیں کہی سے مخصوص کی ہوئی ہیں)
پھر اس ختم قرآن کو پڑھنے والا دوسرے مولوی کو مِلک کرتا ہے وہ مولوی دعا کرواتا ہے
دعا کے بعد طعام کھلایا جاتا ہے
اب اس میں درج ذیل سوال مطلوب ہیں
(1) کیا ایصال ثواب کا اجتماع جائز ہے ؟
(2) کیا ایصال ثواب کے لئے دنوں کی تخصیص جائز ہے ؟
(3)کیا مروجہ ایصال ثواب کی مجلس میں علماء کرام کا شرکت کرنا جائز ہے ؟
(4)کیا مروجہ ختم قرآن پاک پڑھنا جائز ہے ؟
(5)کیا مروجہ ختم قرآن ملک کرنا جائز ہے ؟
(6) ایصال ثواب کی مجلس کن عنوان سے کی جاۓ ۔۔مرحوم کی ایصال ثواب کی مجلس ۔۔ مرحوم کی کل خوانی ۔۔۔ مرحوم کی دعوت کی مجلس ۔
کچھ علماء کرام کہتے ہیں کہ ایصال ثواب کی مجلس یا کل خوانی کی مجلس کی بجاۓ ۔۔۔
دعوت کے عنوان سے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے اجتماع کرنا چاہئے
اور کچھ علماء کرام عوام کو روکتے ہیں کہ اس طرح ایصال ثواب نہیں کرنا چاہئے چاہے کس عنوان سے ہو ۔ ایصال ثواب برحق ہے لیکن یہ ایصال ثواب کا طریقہ درست نہیں ہے
عوام الناس کہتی ہے کہ اگر اس طرح ایصال ثواب کرنا درست نہیں تو علماء کرام نے شرکت کیوں کی ؟
یہ طریقہ جائز ہے تب تو علماء کرام نے شرکت کی ہے ۔
اور ہمارے علماء کرام فرماتے ہیں کہ ہم ان کو مانوس کر رہے ہیں یا یہ فرماتے ہیں کہ خراب پانی میں قیمتی ہیرا پڑاہو اس کو اٹھا نے کیلے ہاتھ تو ناپاک تو کرنے پڑے گے ۔
یا پھر کہتے ہیں کہ اگر ہم نہ جائیں گے تو اور مولوی آئیں گے ان کو زیادہ گمراہ کرے گے اس لیے جاتے ہیں
اور جب علماء کرام بیان کرتے ہیں تو ۔مسئلہ میراث۔ یا ایصال ثواب کا درست طریقہ نہیں بتاتے ادھر ادھر کی بات کرجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ابھی وقت
نہیں ہے یہ مسئلہ بتانے کا عوام متحمل نہیں ہے
لہذا اس مسئلہ کے بارے میں تفصیل سے وضاحت فرمائیں
بینوامع الدلائل وتوجرو
مستفتی
محمد فیاض عزیز
ضلع لودھراں
10/01/26

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ کسی دن اور وقت کی تعیین کے بغیر میت کے عاقل و بالغ عزیز و اقارب کی طرف سے اپنی استطاعت کے مطابق اپنی مرضی و خوشی سے میت کےایصالِ ثواب کیلیے کھانا تیار کر کے لوگوں کو کھلانا تو جائز اور درست ہے ، اور امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کا ثواب میت تک پہنچائے ، اور اس طرح تیار کیا گیا کھانا اہلِ خانہ، فقراء ، مساکین اور مالدارسب لوگوں کیلیے کھانا جائز اور درست ہے ، لیکن اس کے لیے باقاعدہ مخصوص ایام کی تعیین کرنا ، یا ایصالِ ثواب کیلیے دعوت کے اہتمام کو ضروری اور لازم سمجھنا اور دعوت نہ کرنے والوں کو تنقید و ملامت کا نشانہ بنانا ، یا تمام ورثاء کی اجازت و رضامندی کے بغیر یا ورثاء میں سے نابالغ افراد کی موجود گی میں میت کے ترکہ سے صدقہ و خیرات کرنا ، یا نام و نمود کیلیے دعوت کا اہتمام کرنا ، یہ تمام وہ امور ہیں جو کہ شرعاً ناجائز اور واجب الترک ہیں، لہٰذا ان امور کےساتھ ایصالِ ثواب کیلئے دعوتوں کا اہتمام کرنا شرعاً جائز نہیں، اور نہ ہی اس پر حصولِ ثواب کی امید کی جاسکتی ہے، اس لیے اس سےاجتناب لازم ہے
جبکہ قرآن خوانی اور ختم، خواہ خیر و برکت کے لیے ہو یا ایصال ثواب کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے، لیکن سوال میں ذکر کردہ طریقہ کار اجتماعی قرآن خوانی بہت سے مفاسد شرعیہ و تخصیصات غیر ضروریہ وغیر شرعیہ کے التزام کی بنا پر ناجائز اور بہ زمرہ بدعت ہونے کی وجہ سے واجب الترک ہے، لہذا علماء کرام کا فرض بنتا ہے ایسے غیر شرعی اجتماعات اور رسومات سے اجتناب کریں ،تاکہ عوام میں اس اجتماع کے خیر نہ ہونے کا رجحان پیدا ہو اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف اجتماعات میں وقتاً فوقتا ًمناسب انداز سے ترغیب اور وعظ کے ذریعے لوگوں میں شعور اور دین کی پہچان کروائیں ،امید ہے کہ آہستہ آہستہ تمام غیر شرعی امور کا خاتمہ ہو جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : الأصل أن كل من أتى بعبادة ما ، له جعل ثوابها لغيره و إن نواها عند الفعل لنفسه لظاهر الأدلة ( باب الحج عن الغير ، ج:2،ص:595، دار الفكر - بيروت،)-
و فی رد المحتار : و في شرح اللباب و يقرأ من القرآن ما تيسر له (الی قولہ) ثم يقول : اللهم أوصل ثواب ما قرأناه إلى فلان أو إليهم اھ( مطلب في زيارة القبور،ج:2، ص:243، دار الفكر - بيروت )۔
و في رد المحتار : و قال أيضا : و يكره اتخاذ الضيافة من الطعام من أهل الميت لأنه شرع في السرور لا في الشرور ، و هي بدعة مستقبحة (الي قوله) و في البزازية : و يكره اتخاذ الطعام في اليوم الأول و الثالث و بعد الأسبوع و نقل الطعام إلى القبر في المواسم ، و اتخاذ الدعوة لقراءة القرآن و جمع الصلحاء و القراء للختم أو لقراءة سورة الأنعام أو الإخلاص. و الحاصل أن اتخاذ الطعام عند قراءة القرآن لأجل الأكل يكره . و فيها من كتاب الاستحسان : و إن اتخذ طعاما للفقراء كان حسنا اهـ و أطال في ذلك في المعراج . و قال : و هذه الأفعال كلها للسمعة و الرياء فيحترز عنها لأنهم لا يريدون بها وجه الله تعالى . اهـ . ( مطلب في الثواب على المصيبة ج: 2،ص:240، دار الفكر - بيروت)
و فی بدائع الصنائع : فإن من صام أو صلى أو تصدق و جعل ثوابه لغيره من الأموات أو الأحياء جاز و يصل ثوابها إليهم عند أهل السنة و الجماعة و قد صح عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - «أنه ضحى بكبشين أملحين : أحدهما : عن نفسه ، و الآخر : عن أمته ممن آمن بوحدانية الله تعالى و برسالته» - صلى الله عليه و سلم - و روي «أن سعد بن أبي وقاص - رضي الله عنه - سأل رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فقال يا رسول الله : إن أمي كانت تحب الصدقة أفأتصدق عنها؟ فقال النبي : - صلى الله عليه و سلم- تصدق» و عليه عمل المسلمين من لدن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إلى يومنا هذا من زيارة القبور و قراءة القرآن عليها و التكفين و الصدقات و الصوم و الصلاة و جعل ثوابها للأموات اھ( فصل نبات الحرم، ج:2، ص:212 دار الفكر - بيروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالقیوم قدوس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90912کی تصدیق کریں
0     36
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 1
  • زیادہ بارش کے وقت چھت پر آذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 27 رجب کو روزہ رکھنے کی حقیقت اور حضرت عمر رض کا روزہ تڑوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • تعزیت کے موقع پر ہاتھ اٹھاکردعامانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ماربل لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • نوحہ ، ذو الجناح ، تعزیہ ، علم اور محرم کا جلوس

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 11 ربیع الاول ، 27 رجب اور 15 شعبان کو فاتحہ خوانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • مصیبت کے وقت اذان دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • اسلام میں شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • حاجی کے استقبال میں اختیار کۓ جانے والے مختلف رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 3
  • تراویح کے بعد اجتماعی طور پر سورۃ الملک پڑھنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 4
  • اجماع و قیاس کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • یوم صدیقِ اکبرؓ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • کیاتقریب ختم بخاری بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • انتقال کے بعد سے متعلق مختلف بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • محرم میں چاول تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تعزیت کے مروّجہ طریقہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبر کو پختہ کرنا اور اس پر کتبہ لگانا وغیرہ دیگر بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور کیک کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • معجزہ اور کرامت میں فرق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • مروجہ قرآن خوانی سے متعلق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • ماہ محرم میں لوگوں سے چندہ کرکے سبیلیں لگانا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تیجہ، بیسواں، چالیسواں، برسی، پہلے جمعہ کی رات وغیرہ میں جمع ہو کر اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • قرآن خوانی میں قرآن مکمل ختم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات