انشورنس یا بیمہ پالیسی

طیب تکافل کی پالیسی لینے کا حکم

فتوی نمبر :
90193
| تاریخ :
2025-12-21
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / انشورنس یا بیمہ پالیسی

طیب تکافل کی پالیسی لینے کا حکم

محترم مفتی صاحب ،السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ!
موضوع: State Life کے Tayyab Takaful پروگرام کے بارے میں شرعی رہنمائی کی درخواست
محترم مفتی صاحب! میں آپ کی خدمت میں ایک اہم شرعی مسئلہ کے بارے میں رہنمائی کے لیے رجوع کر رہا ہوں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، آج کل مختلف ادارے تکافل کے نام سے انشورنس کا ایک متبادل اسلامی نظام متعارف کرا رہے ہیں۔ ان میں State Life Insurance Corporationکا "Tayyab Takaful" پروگرام بھی شامل ہے، جو کہ دعویٰ کرتا ہے کہ یہ مکمل طور پر شریعت کے اصولوں کے مطابق ہے اور سودی نظام سے پاک ہے۔میری آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس سلسلے میں شرعی رہنمائی فرمائیں:
1. کیا "Tayyab Takaful" پروگرام شرعاً جائز اور حلال ہے؟
2. کیا یہ واقعی روایتی انشورنس سے مختلف اور شریعت کے مطابق ہے؟
3. کیا کوئی مسلمان مالی تحفظ یا فیملی سیکیورٹی کے لیے یہ پروگرام لے سکتا ہے؟
میں چاہتا ہوں کہ آپ قرآن و سنت اور فقہی اصولوں کی روشنی میں اس کا واضح شرعی حکم بیان فرمائیں ،تاکہ میں اس پروگرام کے بارے میں مطمئن ہو کر فیصلہ کر سکوں۔اللہ تعالیٰ آپ کے علم، فہم اور خدمات میں برکت عطا فرمائے۔دعاؤں کا طلبگار،

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ انشورنس اور تکافل دو الگ الگ قسم کے معاملات ہیں، انشورنس سود، قمار اور غرر پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، جبکہ تکافل باہمی تعاون و تناصر اور تبرع پر مشتمل انشورنس کا ایک جائز متبادل نظام ہے، جس کی بنیاد وقف پر ہے، چنانچہ اگرکوئی تکافل پروگرام مستند علماءِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی نگرانی میں وقف اوروکالہ وغیرہ شرعی اصولوں کے مطابق چلایاجارہاہو تو ان سے تکافل پالیسی لینا شرعاً جائزاوردرست ہوگا ،جبکہ مذکورہ پروگرام (Tayyab Takaful)کے کاروباری طریقۂ کار، معاہدات اور عملی تفصیلات کا مکمل و مستند علم ہمارےپاس موجود نہیں، اس لیے اس کے جواز یا عدمِ جواز کے بارے میں شرعی حکم بیان کرنا ممکن نہیں۔
لہٰذا اگرسائل کو اس کمپنی کے شریعہ بورڈ میں شامل علماء کرام پر اطمینان اور اعتماد ہو، تو ان کی رائے کے مطابق عمل کرنے کی گنجائش ہے۔ بصورتِ دیگر سائل کو چاہیے کہ اس کمپنی کے مکمل طریقۂ کار، معاہداتی دستاویزات اور متعلقہ تفصیلات دارالافتاء میں پیش کرے، تاکہ اس پر غوروخوض کے بعد واضح شرعی حکم سے آگاہ کیا جاسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال اللہ تعالیٰ: "یٰا أیہا الذین اٰمنوا اتقوا اللہ وذروا ما بقی من الربا ان کنتم ٓمؤمنین"۔ (البقرۃ،آیت: ۲۷۸)۔
وایضًا قال: "وتعاونوا علی البر والتقویٰ"۔ (المائدۃ، آیت:2)
وفي الصحيح للامام مسلم رحمہ اللہ: "عن جابر، قال:لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا، وموكله، وكاتبه، وشاهديه، وقال: هم سواء.(ج:٢، باب لعن آكل الربا ومؤكله،ص:٢٧،ط:قديمي كتب خانه)
وفي ردالمحتار:(قوله لأنه يصير قمارا) لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص،(ج:٦،فصل في البيع كتاب الحظروالاباحة،ص:٤٠٣،مط:سعيد)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90193کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انشورنس جائز ہے ؟کیا مفتی تقی عثمانی صاحب کی انشورنس کمپنی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انشورنس یا بیمہ پالیسی 7
  • میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • بیرون ملک میں کئے گئے انشورنس کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم - انشورنس کروانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 3
  • انشورنس کس بینک سے کروائیں - انشورنس اور تکافل میں فرق

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • میڈیکل انشورنس پالیسی کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس والی گاڑی کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی کا ملازمین کیلئے انشورنس پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جوبلی تکافل انشورنس میں اپنی گاڑی، بائیک یا لائف تکافل کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی-فیکٹری کا ، اپنے ملازمین کیلۓ "صحت بیمہ پالیسی "لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پوسٹل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس کے معاملات دیکھنے کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کیا بیمہ پالیسی لینا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاک قطر تکافل میں فرق ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • گاڑی کی وقتاً فوقتاً مرمت کروانے کیلئے ممبر شپ خریدنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اسکی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • داؤد فیملی تکافل میں حصہ لینے کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • تکافل فیملی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اس کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات