السلام علیکم!
مولانا صاحب! مجھے پلیز یہ بتائیں کہ یزید کے والد کون سے صحابی تھے؟ کچھ لوگ ایک روایت بیان کرتے ہیں کہ ایک بار یزید اپنے والد کے کندھے پہ بیٹھے ہوئے تھے، تو نبیﷺ نے دیکھ کر فرمایا کہ جنتی کے کندھے پر جہنمی بیٹھا ہوا ہے، کیا یہ روایت ٹھیک ہے؟
یزید کے والد ایک عظیم صحابی امیر المومنین سیّدنا امیر معاویہ بن ابی سفیانؓ تھے۔
جبکہ سوال میں مذکور روایت بظاہر من گھڑت معلوم ہوتی ہے۔تلاش بسیار کے بعد بھی ہمیں نہ مل سکی، تاہم دیگر اہل علم سے مراجعت کی جاسکتی ہے۔
ففي البداية: ویزید بن معاوية بن ٲبي سفیان (ٳلی قوله) وبويع له بالخلافة في حياة أبيه أن يكون ولي العهد من بعده اھ (۵/۷۳۹)۔
وفیه ٲیضا: ومن ٲشھر ٲولادہ یزید اھ (۵/۶۵۰) واللہ أعلم بالصواب!
کیا حضرت خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ نے مالک بن نویرہ کی بیوی سے دورانِ عدت شادی کی تھی؟
یونیکوڈ تاریخی شخصیات 0