لائف انشورنس جائز ہے یا نہیں ؟ اور بیٹے کے لیے انشورنس کروانا جائز ہے یا نہیں ؟
مروجہ بیمہ چاہے زندگی کا ہو یا املاک وغیرہ کا بوجہ سود، قمار اور غرر پر مشتمل ہونے کے ناجائز اور حرام ہے۔ ایسی کوئی بھی بیمہ پالیسی خود یا دوسروں کے لیے لینے سے احتراز واجب ہے۔
قال الله تبارك وتعالى: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾ (المائدة: 90) والله اعلم بالصواب
ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا
یونیکوڈ انشورنس یا بیمہ پالیسی 0