نوافل

صلوۃ التسبیح میں تیسرا کلمہ کہاں تک پڑھنا چاہئیے؟

فتوی نمبر :
89149
| تاریخ :
2025-11-25
عبادات / نوافل عبادات / نوافل

صلوۃ التسبیح میں تیسرا کلمہ کہاں تک پڑھنا چاہئیے؟

صلوٰۃُ التسبیح میں تیسرے کلمے (کلمۂ تمجید) کو کہاں تک پڑھنا افضل ہے؟کیا ”سُبحانَ اللهِ والحمدُ للهِ ولا إلهَ إلا اللهُ واللهُ أَكبر“ تک پڑھنا افضل ہے؟یا”حولَ ولا قوّةَ إلا باللهِ“تک پڑھنا افضل ہے؟یا”لا حولَ ولا قوّةَ إلا باللهِ العليِّ العظيم“تک پڑھنا افضل ہے؟براہِ کرم قرآن و حدیث اور فقہاءِ کرام کے اقوال کی روشنی میں اس کی وضاحت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ صلوٰۃ التسبیح میں جو تسبیح پڑھی جاتی ہے، وہ اکثر روایات میں ”سبحان اللہ والحمد للہ ولاالہ الا اللہ واللہ اکبر”تک منقول ہے،البتہ ایک روایت میں ان الفاظ کے آخر میں ”لاحول ولاقوۃ الا باللہ ”کے الفاظ بھی وار ہوئےہیں۔لہذا”صلوۃ التسبیح “میں تیسرا کلمہ اگر چہ ”سبحان اللہ والحمد للہ ولاالہ الا اللہ واللہ اکبر“تک پڑھنا ہی افضل ہے،تاہم دوسری روایت کے پیش نظر اگر کوئی شخص اس کے ساتھ ” لاحول ولاقوۃ الا باللہ“کے الفاظ بھی شامل کرلے تو اس کی بھی گنجائش ہے، چونکہ وارد شدہ دونوں احادیث مبارکہ میں لاحول ولاقوۃ الا باللہ العلی العظیم“ کے مکمل الفاظ منقول نہیں ہیں،اس لیے ان کے پڑھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن أبی داؤد: عن ابن عباس رضی اللہ عنھما أن رسول اللہ ﷺ قال للعباس بن عبد المطلب یا عباس یا عماہ ألا أعطیک؟ألا أمنحک؟ ألا حبوک ؟ ألا أفعل بک عشرہ خصال إذا أنت فعلت ذلک غفر اللہ ذنبک أولہ وآخرہ قدیمہ وحدیثہ خطأہ وعمدہ صغیرہ وکبیرہ سرہ وعلانیتہ؟ عشرہ خصال أن تصلی رکعات تقرأ فی کل رکعۃ فاتحۃ الکتاب وسورۃ فإذا فرغت من القراءۃ فی اول رکعۃ وأنت قائم قلت سبحان اللہ والحمد للہ ولاالہ الا اللہ واللہ اکبر خمس عشرۃ مرۃ ثم ترکع فتقولھا وأنت راکع عشر ثم ترفع رأسک من الرکوع فتقولھا عشرا ثم تھوی ساجدا فتقولھا وأنت ساجد عشرا ثم ترفع رأسک من السجود فتقولھا عشرا ثم ترفع راسک من السجود فتقولھا عشرا ثم تسجد فتقولھا عشرا ثم ترفع رأسک فتقولھا عشرا فذلک خمس وسبعون فی کل رکعۃ تفعل ذلک فی اربع رکعات إن استطعت أن تصلیھا فی کل یوم مرۃ فافعل فإن لم تفعل ففی کل جعمۃ مرۃ فإن لم تفعل ففی کل شھر مرۃ فإن لم تفعل ففی کل سنۃ مرۃ فإن لم تفعل ففی عمرک مرۃ الخ (باب صلاۃ التسبیح، ج: 1، ص: 604، ط: البشرٰی)۔
وفی مستدرک للحاکم: عن ابن عمر قال: وجه رسول الله صلى الله عليه وسلم جعفر بن أبي طالب إلى بلاد الحبشة، فلما قدم اعتنقه وقبل بين عينيه، ثم قال: «ألا أهب لك، ألا أبشرك، ألا أمنحك، ألا أتحفك؟» قال: نعم، يا رسول الله. قال: " تصلي أربع ركعات تقرأ في كل ركعة بالحمد وسورة، ثم تقول بعد القراءة وأنت قائم قبل الركوع: سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر، ولا حول ولا قوة إلا بالله خمس عشرة مرة، ثم تركع فتقولهن عشرا تمام هذه الركعة قبل أن تبتدئ بالركعة الثانية، تفعل في الثلاث ركعات كما وصفت لك حتى تتم أربع ركعات «هذا إسناد صحيح لا غبار عليه، ومما يستدل به على صحة هذا الحديث استعمال الأئمة من أتباع التابعين إلى عصرنا هذا إياه ومواظبتهم عليه وتعليمهن الناس، منهم عبد الله بن المبارك رحمة الله عليه الخ (کتاب الوتر، ج: 1، ص: 464، رقم الحدیث 1196، ط: دار الکتب العلمیہ)۔
وفی رد المحتار تحت (وقولہ وأربع التسبیح الخ) (إلی قولہ) یقول فیھا ثلثمائۃ مرۃ ” سبحان اللہ والحمد للہ ولاالہ الا اللہ واللہ اکبر“ وفی روایۃ زیادۃ “لاحول ولاقوۃ الا باللہ الخ (باب الوتر والنوافل، مطلب فی صلاۃ التسبیح، ج: 2،ص: 27، ط: ایچ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89149کی تصدیق کریں
0     467
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز عشاء میں وتر کے بعد دو نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   نوافل 0
  • گاڑی میں بغیر جہت قبلہ کے نفل نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   نوافل 0
  • صلاۃ التسبیح جماعت کے ساتھ ادا کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • کیا نفل نماز دو رکعات کے بجائے چار رکعات پڑھی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • شبینہ یا قیام اللیل کی جماعت کا اہتمام کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • ’’یا ساریۃ الجبل‘‘ والا واقعہ کی تحقیق

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • عناصر اربعہ سے انسان کی تخلیق کا نظریہ

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • مولانا عبید اللہ سندھی کے خیالات و نظریات

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • کن کن اعمال کا ایصالِ ثواب ، مردوں کو کیا جاسکتا ہے

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • اپریل فول منانے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • محرم یا صفر میں کوئی کاروبار، نیا کام یا سفر وغیرہ کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • اشراق، تہجد، اوابین پر دوام کرنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • خلافت ،وزارت اور نیابت میں تقرری کا اختیار- سورۃ الرعد کی آیت نمبر ۴۳ کی تفسیر

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • صلوۃ الحاجت کا طریقہ

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • وتر کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا- شوال کے چھ روزے رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفل نماز بیٹھ کر پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • کیا طواف کے دوران حطیم میں نفل نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • تہجد کا وقت اور تہجد کی رکعات

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نمازِ تہجد کا افضل وقت

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفل نماز ایک سلام کے ساتھ دو رکعت سے زیادہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • سنن زوائد یا نفل کی چار رکعات میں قعدۂ اولیٰ میں تشہد کے بعددرود شریف اور ادعیۂ ماثورہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • نفلی عبادات کا شروع کرنے سے لازم ہوجانا- قربانی کے جانور کاگم ہو جانا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • بارہ ربیع الاول کو روزہ رکھنےکا حکم

    یونیکوڈ   نوافل 1
  • ایک سلام کے ساتھ بارہ رکعت نفل پڑھنا

    یونیکوڈ   نوافل 0
  • سنن و نوافل ترک کرنے کی عادت بنا لینا

    یونیکوڈ   نوافل 0
Related Topics متعلقه موضوعات