آمدنی و مصارف

کیا مرد ڈاکٹر کا خواتین کا چیک اپ کرسکتا ہے؟اور اس کی آمدنی حلال ہے؟

فتوی نمبر :
85166
| تاریخ :
2025-08-10
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

کیا مرد ڈاکٹر کا خواتین کا چیک اپ کرسکتا ہے؟اور اس کی آمدنی حلال ہے؟

میرے والد ریڈیالوجسٹ ہیں، مرد و عورت دونوں کا علاج کرتے ہیں لیکن خواتین زیادہ آتی ہیں۔ خواتین کے معائنہ کے وقت ایک نرس کمرے میں موجود ہوتی ہے، جسمانی رابطہ نہیں ہوتا اور کوئی ناجائز خیال نہیں ہوتا۔ قریبی کلینکس میں لیڈی ڈاکٹرز بھی موجود ہوتی ہیں۔ اس صورت میں والد کی آمدنی کا کیا حکم ہے اور بیٹے کو کیا کرنا چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اصل قاعدہ یہ ہے کہ عورت کا علاج عورت ہی کرے، اور مرد کا علاج مرد کرے۔ لیکن اگر ماہر خاتون ڈاکٹر دستیاب نہ ہو یا علاج کے لیے مرد کا سہارا لینا ضروری ہو تو شرعاً اجازت ہے، مگر اس شرط کے ساتھ کہ پردہ و ستر کی پابندی کی جائے، غیر ضروری اختلاط نہ ہو اور ناجائز لمس یا خلوت (اکیلے پن) کی صورت نہ بنے۔
صورتِ مسئولہ میں چونکہ سائل کے والد کے پاس معائنے کے وقت نرس موجود رہتی ہے، خلوت نہیں پائی جاتی، جسمانی لمس بھی نہیں ہوتا اور نیت بھی درست ہے، لہٰذا ان کی کمائی حلال اور جائز ہے۔ تاہم چونکہ علاقے میں خواتین ڈاکٹرز بھی موجود ہیں، اس لیےاحتیاط کاتقاضااسی میں ہے کہ خواتین حتی الامکان معالجہ کے لیے خواتین ڈاکٹر ہی کے پاس رجوع کریں، تاکہ زیادہ سے زیادہ شرعی حدود کی پاسداری ممکن ہوسکے۔
جبکہ سائل کے والد کی کمائی چونکہ فی نفسہ جائزاورحلال ہے،لہذا اس آمدنی سے اجتناب ضروری نہیں۔ البتہ اسے چاہیے کہ والد کی حکمت و نرمی کے ساتھ اس بات کی ترغیب دے کہ خواتین کے علاج میں زیادہ سے زیادہ احتیاط برتیں اور حتی الامکان مریضہ کی لیڈی ڈاکٹر کی طرف رہنمائی کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية : ‌ويجوز ‌النظر ‌إلى ‌الفرج ‌للخاتن وللقابلة وللطبيب عند المعالجة ويغض بصره ما استطاع، كذا في السراجية.(وبعدأسطر) ‌امرأة ‌أصابتها ‌قرحة ‌في ‌موضع لا يحل للرجل أن ينظر إليه لا يحل أن ينظر إليها لكن تعلم امرأة تداويها، فإن لم يجدوا امرأة تداويها، ولا امرأة تتعلم ذلك إذا علمت وخيف عليها البلاء أو الوجع أو الهلاك، فإنه يستر منها كل شيء إلا موضع تلك القرحة، ثم يداويها الرجل ويغض بصره ما استطاع إلا عن ذلك الموضع، ولا فرق في هذا بين ذوات المحارم وغيرهن؛ لأن النظر إلى العورة لا يحل بسبب المحرمية، كذا في فتاوى قاضي خان. (5/ 330)
وفی البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري : والطبيب ‌إنما ‌يجوز ‌له ‌ذلك ‌إذا ‌لم ‌يوجد ‌امرأة ‌طبيبة فلو وجدت فلا يجوز له أن ينظر لأن نظر الجنس إلى الجنس أخف وينبغي للطبيب أن يعلم امرأة إن أمكن وإن لم يمكن ستر كل عضو منها سوى موضع الوجع ثم ينظر ويغض ببصره عن غير ذلك الموضع إن استطاع لأن ما ثبت للضرورة يتقدر بقدرها وإذا أراد أن يتزوج امرأة فلا بأس أن ينظر إليها وإن خاف أن يشتهي(8/ 218)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85166کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات