آداب و احکام صحبت

میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو چومنا

فتوی نمبر :
83335
| تاریخ :
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / آداب و احکام صحبت

میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو چومنا

السلام علیکم !
میرا تعلق اہلسنت والجماعت دیوبندی سے ہےالحمدللہ،عنقریب میری شادی ہونے والی ہے، میرا سوال تھوڑا ساحیاء کے خلاف ہے،لیکن میرے لئے کافی ضروری ہے،میرا سوال یہ ہےکہ کیا میاں بیوی شادی کے بعد ایک دوسرے کی شرمگاہ چوم سکتے ہیں یا نہیں ؟ اور کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟حالانکہ اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ تمہاری بیوی تمہاری کھیتی ہے ،اللہ تعالی کمی بیشی کومعاف فرمائے ، ذرا تفصیل سے وضاحت فرمائیں ،اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ،اور دنیا اور آخرت میں کامیابی عطاء فرمائے ،والسلام!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ شریعتِ مطہّرہ نے میاں بیوی کے لئے جماع کےبھی آداب بیان فرمائے ہیں ، مثلاً: بقدر ضرورت ستر کھولا جائے، جماع کے وقت شرمگاہ پر نظر نہ ڈالی جائے، اور جماع کرتے وقت میاں بیوی بالکل بے لباس ہو کر جانوروں کی طرح ننگا جماع نہ کریں، لہذا جماع کرتے وقت میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو چومنا، زبان لگانا، یا اپنی شرمگاہ کو بیوی کے منہ میں داخل کرکےاپنی خواہشات نفسانی پورا کرنا طبعِ سلیم کے خلاف ہونے کی وجہ سے انتہائی ناپسندیدہ اور بے حیائی والا عمل ہے ،بلکہ بسا اوقات زبان پر نجاست لگنے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے،اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن ابن ماجہ:"عن عتبة بن عبداللہ السلمي، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا أتى أحدكم أهله ‌فليستتر، ولا يتجرد تجرد البعير»."(1/418)۔
وفی المحیط البرھانی:"إذا ‌أدخل ‌الرجل ذكره فم أمرأته فقد قيل: يكره؛ لأنه موضع قراءة القرآن، فلا يليق به إدخال الذكر فيه، وقد قيل بخلافه."(کتاب الاستحسان و الکراهیة ، 5/408 دارالکتب العلمیة ، بیروت ۔ لبنان)۔
وفي الفتاوى الهندية: في النوازل إذا أدخل الرجل ذكره في فم امرأته قد قيل يكره وقد قيل بخلافه كذا في الذخيرة. (5/ 372)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 83335کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سہاگ رات -ہمبستری کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 22
  • بیوی کے ساتھ غیر فطری عمل کرنے والا ملعون ہے

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامباشرت اور صحبت میں میاں بیوی کو ہرطرح چھوٹ حاصل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 1
  • ہمبستری سے قبل پڑھنے کی دعا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کے ساتھ غیرفطرعمل پر وعید کی وضاحت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامیاں بیوی کے ہمبستری نہ کرنے سے نکاح پر کوئی فرق پڑتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 0
  • کنڈوم کے استعمال سے کیا بیوی پر غسل واجب ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 5
  • بیوی کے پچھلے راستے میں دخول کے بغیر استمتاع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 3
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ چومنے(oralsex)کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • اگر ہمبستری کرتے وقت کپڑا وغیرہ حائل ہو تو غسل لازم ہوگا یانہیں؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • حالتِ حیض میں بیوی کی پچھلی شرمگاہ سے دخول کے بغیر فائدہ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا اپنے شوہر کی منی پینے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • شوہر کا بیوی کے پستان منہ میں لینا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • ماہواری کے ایام ، عادت کے مطابق ، پورے ہونے پر ،غسل کے بعد بیوی سے ہمبستری کی اور پھر خون آنا شروع ہوگیا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • دوران مباشرت بیوی کی شرمگاہ پر ہاتھ رکھ کر اسے مسلنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو ہاتھ لگانا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا ہمبستری پر راضی نہ ہونے کی صورت میں تہہ بند کے اوپر سے مباشرت کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے بیوی کی پچھلی شرمگاہ میں ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • حیض کے ایام میں کنڈم لگاکر ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • ماہواری کے غسل سے پہلے ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • بیوی سے پچھلے مقام میں دخول کے بغیر تلذذ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • شوہر کے نامرد ہونے کی وجہ سے مصنوعی آلہ استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا دودھ پینے وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • مصنوعی آلہ تناسل کے ذریعہ پیچھے کے راستہ سے ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
Related Topics متعلقه موضوعات