آمدنی و مصارف

چوری شدہ مال کا حکم

فتوی نمبر :
82933
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

چوری شدہ مال کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں پہلے کیماڑی میں بحری جہازوں کے لئے نیا اڈا بن رہا تھا اس میں اندر سے زائد مٹی کچرا وغیرہ ڈمپر کے ذریعے باہر نکالنے کی خدمات سر انجام دے رہا تھا اور اسی دوران میں نے اندر سے کچھ کباڑ وغیرہ جو تقریباً ایک لاکھ روپے لاگت کا ہوگا ، نکالا ہے اور ابھی کام ختم ہونے کی وجہ سے ان مالکان کو معلوم کرنا مشکل ہے اور ابھی میں معاشی مصائب کے ساتھ ساتھ دینی کمزوری بھی محسوس کر رہا ہوں ۔ جبکہ میرا ایک ٹرک بھی ہے، لیکن مزدوری نہ ملنے کی وجہ سے وہ بیکار ہے اور پہلے میں اپنے رب العزب جو کچھ مانگتا تھا وہ عطاء کرتے تھے لیکن ابھی مجھے اپنے رب سے دوری محسوس ہو رہی ہے ۔ لیکن ابھی معاشی کمزوری کی وجہ سے وہ رقم میں ادا نہیں کر سکتا۔ تو ایسی صورتحال میں میرے لئے کیا حکم ہے؟ اور مجھے کوئی ایسا راستہ بتائیں کہ جس سے میری دینی اور معاشی کمزوریاں ختم ہو جائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

چوری کے گناہ کی نحوست اور اس کے عذاب سے چھٹکارے کا طریقہ یہی ہے کہ جس کا مال چوری کیا گیا ہے اُسے وہی مال واپس کیا جائے اور مال موجود نہ ہونے کی صورت میں اس کی قیمت دیدی جائے یا پھر اسے بتا کر اس سے معافی مانگ لی جائے اور وہ بخوشی معاف بھی کر دے، اس لئے اب سائل کو بھی یہی چاہیئے کہ وہ اس شخص کو تلاش کرے جس کی چوری کی ہے پھر اس کیساتھ معاملات طے کر کے اُسے اس مال کی قیمت ادا کرے اور قیمت نہ ہونے کی صورت میں اس سے معذرت کر کے باقاعدہ معاف کروا لے، محض حیلے بہانے کر کے دوسرے کے مال کو اپنے لئے حلال سمجھنے سے اجتناب کرے اور اصل مالک کو تلاش کرنے اور اس کے ساتھ ملنے کی کوشش کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي رياض الصالحين؛ وإن كانت المعصية تتعلق بآدمي فشروطها أربعة: هذه الثلاثة، وأن يبرأ من حق صاحبها، فإن كانت مالا أو نحوه رده إليه، وإن كانت حد قذف ونحوه مكنه منه أو طلب عفوه، وإن كانت غيبة استحله منها اھ (ص: 14)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله ويجب رد عين المغصوب) لقوله - عليه الصلاة والسلام - «على اليد ما أخذت حتى ترد» ولقوله - عليه الصلاة والسلام - «لا يحل لأحدكم أن يأخذ مال أخيه لاعبا ولا جادا، وإن أخذه فليرده عليه» زيلعي، وظاهره أن رد العين هو الواجب الأصلي، وهو الصحيح كما سيذكره الشارح وسنوضحه (قوله ما لم يتغير تغيرا فاحشا) سيأتي تفسيره بأنه ما فوت بعض العين وبعض نفعه، وإنه حينئذ يتسلم الغاصب العين ويدفع قيمتها، أو يدفعها ويضمن نقصانها والخيار في ذلك للمالك اھ (6/ 182)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82933کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات