حلال و حرام جانور

مکروہ تحریمی اور حرام میں فرق،جھینگا،کیکڑا اور کچھوے کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
82871
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / حلال و حرام / حلال و حرام جانور

مکروہ تحریمی اور حرام میں فرق،جھینگا،کیکڑا اور کچھوے کی شرعی حیثیت

السلام علیکم!
(۱) مکروہ تحریمی اور حرام میں کیا فرق ہے؟ اور ایک دوسرے کے کتنے قریب ہیں؟
(۲) جھینگا ، کیکٹرا اور کچھوے کی کیا حیثیت ہے؟ تفصیل سے بیان کریں۔ میرے خیال میں جھینگا مولانا لدھیانوی کی کتاب میں مکروہِ تحریمی ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ حرام اس فعل ممنوع کو کہا جاتا ہے، جس کی حرمت نصِ قطعی سے ثابت ہو، جبکہ مکروہِ تحریمی وہ جس کی ممانعت خبر واحد سے یعنی وہ ظنی الثبوت یا ظنی الدلالۃ ہوتا ہے۔ باعتبارِ حرمت کے ان کے سرحدیں قریب قریب ہیں، اس لئے عام اصطلاحات میں مکروہ تحریمی پر حرام کا اطلاق بھی کیا جاتا ہے۔
(۲) کیکڑا اور کچھوا دونوں حرام ہیں۔ البتہ جھینگے کی حلت اور حرمت میں علماء کا اختلاف ہے، اس لئے جھینگا کھانے سے احتراز زیادہ بہتر اور مناسب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامیۃ: (قوله: ومكروهه) هو ضد المحبوب؛ قد يطلق على الحرام كقول القدوري في مختصره وعلى المكروه تحريما: وهو ما كان إلى الحرام أقرب، ويسميه محمد حراما ظنيا.وذكر أنه في رتبة الواجب لا يثبت إلا بما يثبت به الواجب يعني بالظني الثبوت.اھ(1/131)۔
وفی الھدایۃ: ولایؤکل من حیوان الماء الا السمك ولنا قولہ تعالیٰ: ویحرم علیھم الخبائث وما سوی السمك خبیث ونھیٰ رسول اللہ ﷺ عن بیع السرطان اھ(4/442)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82871کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیاطوطاکھانا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   حلال و حرام جانور 0
  • مسلمان قصائی کا غیر مسلموں کے چڑھاوے والے جانور کو ایک وار میں ذبح کرکے اجرت لینا

    یونیکوڈ   اسکین   حلال و حرام جانور 0
  • صرف مچھلی حلال ہونے کا ثبوت

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 1
  • مشرک اور بدعتی کے ہاتھ کا ذبیحہ

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • لٹورا پرندہ حلال ہے یا حرام؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کتے اور بلی کے گوشت کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 1
  • کوا حلال ہے یا حرام

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • حرام مال سے اگرحج ادا ہوجاتا ہے تو ذبح کے بعد خنزیر حلال کیوں نہیں ؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیا اوجھڑی(بٹ) کھانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • مشینی ذبیحہ والی مرغی کی حلت وحرمت کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • ڈنمارک میں مشین کے ذریعہ ذبح کی گئی مرغی کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیا” زیبرا“ حلال جانور ہے؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • جانور کے خصیتین(کپورے) اور اس کی اوجھڑی کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • ناپاک غذا کھانے والی فارمی مرغیوں کی حلت و حرمت

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیا کیکڑا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • بندوق سے کیے جانے والے شکار کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • حلال جانور کی کھال کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیا خرگوش حلال ہے؟اورخرگوش کو حرام سمجھنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • حرام گوشت والے بیمار جانور کو تکلیف سے بچانے کیلئے قتل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • مرغی ذبح کرنے کے بعد اس کو گرم پانی میں جوش دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • گھوڑے کا گوشت کھاناحلال ہے یا حرام؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 2
  • پروندوں کی خوراک کے کیڑے (Meat Warm)کوپالنے اور کاروبار کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • مکروہ تحریمی اور حرام میں فرق،جھینگا،کیکڑا اور کچھوے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   حلال و حرام جانور 0
  • مصالحت قبول کرنے کے بعد اس سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
  • کیا گدھے کا گوشت حلال ہے؟

    یونیکوڈ   حلال و حرام جانور 0
Related Topics متعلقه موضوعات