احکام بدعات

نماز باجماعت کے سنن ونوافل کے بعد اجتماعی دعا کرنا

فتوی نمبر :
82543
| تاریخ :
0000-00-00
حظر و اباحت / بدعات و منکرات / احکام بدعات

نماز باجماعت کے سنن ونوافل کے بعد اجتماعی دعا کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے متعلق کہ ہمارے علاقے میں لوگ ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ کر دو رکعت سنت پڑھنے کے بعد لوگ اجتماعی دعاءکرتے ہیں، یعنی کہ لوگ امام کی انتظار میں بیٹھتے ہیں کہ امام صاحب کب دعا شروع کرے، اور اجتماعی دعاء کرتے ہیں، اور مغرب کی نماز کے بعد بھی اسی طرح کرتے ہیں، جیسے ظہر میں اور عشاء میں بھی وتر پڑھنے کے بعد بھی اسی طرح سے دعا پڑھتے ہیں، اور رمضان میں بھی وتر پڑھنے کے بعد امام (سورۃ الملک) بلند آواز سے پڑھتے ہیں، پھر سب مع امام کے اجتماعی دعاء کرتے ہیں کیا یہ دعاء رسم جائز ہے یا نہیں؟ آیا یہ بدعت نہیں ہے؟ تو حدیث واضح کریں ، کوئی ایسی کتاب کا نام لکھیں جو اس قسم کے مسئلہ کے بارے میں ہو قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب سے نوازیں۔ آپ کی عین زندگی ہو گی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سنن و نوافل کے بعد انفرادی طور پر دعا کرنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بلاشبہ ثابت ہے، اور یہی مسنون بھی ہے، مگر اجتماعی طور پر دعا کرنا اور وہ بھی امام کی اقتداء میں اور علی سبیل الالتزام کرنا اس کا قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر یعنی دورِ صحابہ و تابعین اور تبعِ تابعین سے کوئی ثبوت نہیں، جس کی وجہ سے یہ بدعت کے زمرے میں آتا ہے، اس لئے اس سے اجتناب اور انفرادی طور پر دعا کے ذریعہ اتّباعِ سنت کا اہتمام لازم ہے، جبکہ مذکور صورت اگر سائل کے علاقہ میں واقعۃً مروّج ہو تو فساد سے بچتے ہوئے پوری حکمت کے ساتھ اس کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مشكاة المصابيح: عن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد»(متفق عليه) (1/ 51)۔
و في مشكاة المصابيح: وعن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أما بعد فإن خير الحديث كتاب الله وخير الهدي هدي محمد وشر الأمور محدثاتها وكل بدعة ضلالة» . رواه مسلم(1/ 51)۔
و في صحيح مسلم: عن عبد الله بن شقيق، قال: سألت عائشة عن صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم، عن تطوعه؟ فقالت: «كان يصلي في بيتي قبل الظهر أربعا، ثم يخرج فيصلي بالناس، ثم يدخل فيصلي ركعتين، وكان يصلي بالناس المغرب، ثم يدخل فيصلي ركعتين، ويصلي بالناس العشاء، ويدخل بيتي فيصلي ركعتين، وكان يصلي من الليل تسع ركعات فيهن الوتر اھ (1/ 504) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد المالک خالق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 82543کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا جمعہ کے دن کی مبارک باد دینا بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 1
  • زیادہ بارش کے وقت چھت پر آذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 27 رجب کو روزہ رکھنے کی حقیقت اور حضرت عمر رض کا روزہ تڑوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • تعزیت کے موقع پر ہاتھ اٹھاکردعامانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ماربل لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 0
  • نوحہ ، ذو الجناح ، تعزیہ ، علم اور محرم کا جلوس

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • 11 ربیع الاول ، 27 رجب اور 15 شعبان کو فاتحہ خوانی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • مصیبت کے وقت اذان دینے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام بدعات 0
  • اسلام میں شب برات کی حقیقت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام بدعات 2
  • حاجی کے استقبال میں اختیار کۓ جانے والے مختلف رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 3
  • تراویح کے بعد اجتماعی طور پر سورۃ الملک پڑھنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 4
  • اجماع و قیاس کے منکر کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • یوم صدیقِ اکبرؓ منانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • کیاتقریب ختم بخاری بدعت ہے؟

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • انتقال کے بعد سے متعلق مختلف بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تعزیت کے مروّجہ طریقہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • محرم میں چاول تقسیم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبر کو پختہ کرنا اور اس پر کتبہ لگانا وغیرہ دیگر بدعات و رسومات

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • معجزہ اور کرامت میں فرق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • سالگرہ کی تقریب میں شرکت اور کیک کھانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • مروجہ قرآن خوانی سے متعلق

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • ماہ محرم میں لوگوں سے چندہ کرکے سبیلیں لگانا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • تیجہ، بیسواں، چالیسواں، برسی، پہلے جمعہ کی رات وغیرہ میں جمع ہو کر اجتماعی دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 1
  • قرآن خوانی میں قرآن مکمل ختم کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
  • قبروں پر ہاتھ اُٹھاکر دعا کرنا

    یونیکوڈ   احکام بدعات 0
Related Topics متعلقه موضوعات