انشورنس یا بیمہ پالیسی

برطانیہ میں گاڑی کی انشورنس کرانے کاحکم-ٹیکس سے بچنے کے لئے منافع کم بتانا

فتوی نمبر :
81129
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / انشورنس یا بیمہ پالیسی

برطانیہ میں گاڑی کی انشورنس کرانے کاحکم-ٹیکس سے بچنے کے لئے منافع کم بتانا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ انگلینڈ میں گاڑی کی انشورنس جائز ہے یا نا جائز ؟
۲:میرے چچا کاانگلینڈ میں چاول کا کاروبار ہے، اگر کاروبار میں 9440 پاؤنڈ سے لیکر 41450 پاؤنڈ تک منافع آجائے، تو 20 فیصد ٹیکس لیا جاتا ہے، اور اگر منافع 14145 پاؤنڈ سے زائد ہو تو 40 فیصد ٹیکس لیا جاتا ہے ،اور اگر اس کیلئے حکومت کی پالیسی کے مطابق نیشنل انشورنس لیا جائے، تو پھر اس صورت میں اگر منافع 7755 پاؤنڈ سے لیکر 141450 پاؤنڈ تک ہو تو % 9 فیصد ٹیکس لیا جاتا ہے، اور اگر 41450 پاؤنڈ سے زائد ہو تو 11 فیصد ٹیکس لیا جاتا ہے، اور ہم کم منافع بتاتے ہیں، ٹیکس سے بچنے کیلئے, براہِ مہربانی شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

برطانیہ کے دارالحرب ہونے کی بناء پر اس قسم کے معاملات کی گنجائش ہے، جبکہ اس میں دفعِ مضرت کا پہلو بھی پایا جاتا ہے، اس لئے اگر کوئی دوسری جائز صورت موجود نہ ہو تو بامرِ مجبوری اس کو اختیار کیا جا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي شرح المجلة : المادة ۲۶: يتحمل الضرر الخاص لدفع الضرر العام هذه المادة مقيدة لما قبلها أى لايزال الضرر بالضرر إلا إذا كان أحدهما عاما والآخر خاصا فيتحمل حينئذ الضرر الخاص لدفع الضرر العام وهذه قاعدة مهمة من قواعد الشرع مبنية على المقاصد الشرعية في مصالح العباد استخرجها المجتهدون من الإجماع ومعقول المنصوص فقد ذكر حجة الإسلام الإمام الغزالي في المستصفى ما ملخصه أن الشرع إنما جاء ليحفظ على الناس دينهم وأنفسهم وعقولهم وأنسابهم وأموالهم فکل ما يكون بعكس هذا فهو مضرة يجب ازالتها ما أمكن وإلا فتأبيدا لمقاصد الشرع يدفع في هذا السبيل الضرر الأعم بالضرر الأخص (۱/ ۶۶) ۔
وفي الدر المختار: (ولا بين حربي ومسلم) مستأمن ولو بعقد فاسد أو قمار (ثمة) لأن ماله ثمة مباح فيحل برضاه مطلقا بلا غدر خلافا للثاني والثلاثة. (5/ 186)۔
وفى حاشية ابن عابدين: (قوله لأن ماله ثمة مباح) قال في فتح القدير: لا يخفى أن هذا التعليل إنما يقتضي حل مباشرة العقد إذا كانت الزيادة ينالها المسلم اھ(5/ 186) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
خانزادہ میرام عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81129کی تصدیق کریں
0     520
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انشورنس جائز ہے ؟کیا مفتی تقی عثمانی صاحب کی انشورنس کمپنی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انشورنس یا بیمہ پالیسی 7
  • میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • بیرون ملک میں کئے گئے انشورنس کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم - انشورنس کروانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 3
  • انشورنس کس بینک سے کروائیں - انشورنس اور تکافل میں فرق

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • میڈیکل انشورنس پالیسی کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس والی گاڑی کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی کا ملازمین کیلئے انشورنس پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جوبلی تکافل انشورنس میں اپنی گاڑی، بائیک یا لائف تکافل کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی-فیکٹری کا ، اپنے ملازمین کیلۓ "صحت بیمہ پالیسی "لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پوسٹل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس کے معاملات دیکھنے کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کیا بیمہ پالیسی لینا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاک قطر تکافل میں فرق ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • گاڑی کی وقتاً فوقتاً مرمت کروانے کیلئے ممبر شپ خریدنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اسکی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • داؤد فیملی تکافل میں حصہ لینے کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • تکافل فیملی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اس کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات