آداب و احکام صحبت

زبردستی وطی فی الدبر کرنے والے خاوند کے ساتھ عورت کےلئے رہنے کا حکم

فتوی نمبر :
81127
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / آداب و احکام صحبت

زبردستی وطی فی الدبر کرنے والے خاوند کے ساتھ عورت کےلئے رہنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام و شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری شادی کو تقریباً عرصہ دو سال ہونے کو ہے، شادی کے بعد میرا خاوند مجھے غلط راستے سے استعمال کرنا چاہتا تھا، لیکن میں نے قومِ لوط کے عمل سے اُسے روکے رکھا ، وہ بار بار کوشش کے بعد بالآخر اس غلط کام میں کامیاب ہو گیا ،اور زبردستی میرے ساتھ بدفعلی کرلی،میں نے ساس کے سامنے اس غلط کام اور واقعہ کا ذکر کر دیا ،تو اُس نے کہا کہ خاموش ہو جاؤ ،اور کسی کو مت بتاؤ، میری بیٹی کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے خیر ہے، پھر میں نے ساری بات اپنی والدہ کو بتادی ،تو میرے والدین نے مجھے گھر میں بٹھا لیا، اب وہ لوگ مجھے دوبارہ لیجانا چاہتے ہیں، جبکہ میں قطعاً اس کے ساتھ اس گھر میں رہنا نہیں چاہتی، کیونکہ مجھے شوہر سے نفرت اور وحشت پیدا ہو گئی ہے ، لہذا شریعت میں ایسے شخص کے لئے کیا حکم ہے ؟ اور کیا ہمارا نکاح ختم ہو گیا ہے یا باقی ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر چہ وطی فی الدبر جیسی گھناؤنی حرکت فطرتِ سلیمہ کے خلاف اور صفتِ حیوانیت کو شامل ہونے کی بناء پرشرعاً ناجائز و حرام ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے انتہائی ناپسندیدہ ہونے کی وجہ سے اس کے مرتکب کو ملعون تک قرار دیا گیا ہے ،اور نبی کریم ﷺ نے ایسے شخص سے براءت کا بھی اظہار فرمایا ہے ، تاہم سائلہ کا شوہر اگر اس قبیح حرکت کا عادی نہ ہو ،اور غلطی سے یہ حرکت سرزد ہو گئی ہو، اور آئندہ کیلئے اپنے کیے پر ندامت اور توبہ واستغفار کے ساتھ ساتھ اس سے بچنے کا بھی پختہ عزم رکھتا ہو تو ایسی صورت میں سائلہ کا اس کے ساتھ ازدواجی حیثیت سے رہنا بھی جائز اور درست ہے،ورنہ اس سے علیحدگی اور طلاق یا خلع لینے کی بھی اجازت ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في التفسير المظهري: تحت قوله تعالى: فَأْتُوهُنَّ فجامعوهن يعنى أبا حكم الله الجماع بعد التطهر مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ يعنى الفرج دون الدبر (إلى قوله)والإتيان في الدبر ومن الأحداث والاخباث فحرمة إتيان النساء في أدبارهن ثبت بهذه الاية بالاشارة اھ(1/ 280)۔
وفي اعلاء السنن : عن ابى هريرة رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ملعون من أتى امرأته في دبرها رواه احمد اھ وعنه ايضا ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال من اتى كاهنا (إلى قوله ) أو الى إمراته في دبرها فقد برئى مما انزل على محمد صلى الله عليه وسلم رواه ابوداؤد اھ (ج ۱۱ ص ۲۷۶)۔
وفي الفقه الإسلامي وأدلته للزحيلي: وتباح كل وجوه الاستمتاع إلا الإتيان في الدبر فهو حرام. ومكان الوطء باتفاق المذاهب: هو القبل، لا الدبر اھ (4/ 2640)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظہیر یونس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81127کی تصدیق کریں
0     1405
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سہاگ رات -ہمبستری کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 22
  • بیوی کے ساتھ غیر فطری عمل کرنے والا ملعون ہے

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامباشرت اور صحبت میں میاں بیوی کو ہرطرح چھوٹ حاصل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   آداب و احکام صحبت 1
  • ہمبستری سے قبل پڑھنے کی دعا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کے ساتھ غیرفطرعمل پر وعید کی وضاحت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • کیامیاں بیوی کے ہمبستری نہ کرنے سے نکاح پر کوئی فرق پڑتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آداب و احکام صحبت 0
  • کنڈوم کے استعمال سے کیا بیوی پر غسل واجب ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 5
  • بیوی کے پچھلے راستے میں دخول کے بغیر استمتاع حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 3
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ چومنے(oralsex)کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   آداب و احکام صحبت 1
  • اگر ہمبستری کرتے وقت کپڑا وغیرہ حائل ہو تو غسل لازم ہوگا یانہیں؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • حالتِ حیض میں بیوی کی پچھلی شرمگاہ سے دخول کے بغیر فائدہ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا اپنے شوہر کی منی پینے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • شوہر کا بیوی کے پستان منہ میں لینا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • ماہواری کے ایام ، عادت کے مطابق ، پورے ہونے پر ،غسل کے بعد بیوی سے ہمبستری کی اور پھر خون آنا شروع ہوگیا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کی شرمگاہ میں انگلی داخل کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • دوران مباشرت بیوی کی شرمگاہ پر ہاتھ رکھ کر اسے مسلنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو ہاتھ لگانا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا ہمبستری پر راضی نہ ہونے کی صورت میں تہہ بند کے اوپر سے مباشرت کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • دودھ پیتے بچہ کی وجہ سے بیوی کی پچھلی شرمگاہ میں ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • حیض کے ایام میں کنڈم لگاکر ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • ماہواری کے غسل سے پہلے ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • بیوی سے پچھلے مقام میں دخول کے بغیر تلذذ حاصل کرنا

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 0
  • شوہر کے نامرد ہونے کی وجہ سے مصنوعی آلہ استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • بیوی کا دودھ پینے وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 1
  • مصنوعی آلہ تناسل کے ذریعہ پیچھے کے راستہ سے ہمبستری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آداب و احکام صحبت 2
Related Topics متعلقه موضوعات