انشورنس یا بیمہ پالیسی

حکومت کی طرف سے کروائے ہوئے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
80099
| تاریخ :
2024-12-21
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / انشورنس یا بیمہ پالیسی

حکومت کی طرف سے کروائے ہوئے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کا حکم

جناب مفتی صاحب ! یہاں پر ”کے پی کے “میں سرکار نے لائف انشورنس کا اعلان کیا ہےکہ” کے پی کے“ کے جتنے بھی رہائشی ہیں،سب کو بلا اختیار اس میں شامل کیا گیا ہے ،کہ جب بھی انشورنس والا بندہ مر جائے ،اس کو حکومت کی طرف سے رقم ملے گی، اور یہ معاہدہ حکومت اور انشورنس کمپنی کے ما بین ہوا ہے،لیکن جب انشورنس والا بندہ مر جاتا ہے، تو پھر خاندان والوں کو اختیا ر دیا جاتا ہےکہ چاہے رقم لیں یا نہ لیں،اب سوال یہ ہےکہ کیا یہ رقم لینا جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں چونکہ لائف انشورنس کا معاہدہ حکومت اور انشورنس کمپنی کے درمیان طے پایا ہے، اور صوبہ خیبر پختونخوا کی عوام کو اس میں بلا اختیار شامل کیا گیا ہے، لہٰذا اگر واقعی حکومتِ وقت عوام کو لائف انشورنس کی مد میں رقم فراہم کرتی ہو، اور اس کے عوض عوام سے کوئی رقم وصول نہ کی جاتی ہو، نیز عوام خود بھی اس مقصد کے لیے کوئی رقم جمع نہ کراتی ہوں، تو ایسی صورت میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی انشورنس کی رقم حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: (هي) لغةً التفضل على الغير ولو غير مال. وشرعًا (تمليك العين مجانًا) أي بلا عوض لا أن عدم العوض شرط فيه(إلی قولہ) (وسببها إرادة الخير للواهب) دنيوي كعوض ومحبة وحسن ثناء، وأخروي الخ ( کتاب الھبۃ،ج5،ص 687،ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
انعام اللہ حمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80099کی تصدیق کریں
0     16
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا انشورنس جائز ہے ؟کیا مفتی تقی عثمانی صاحب کی انشورنس کمپنی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انشورنس یا بیمہ پالیسی 7
  • میزان بینک کا کفالہ اور سیونگ اکاؤنٹ کا حکم،معاون یا مہمان کا مدرسہ کا کھانا کھانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • بیرون ملک میں کئے گئے انشورنس کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم - انشورنس کروانا کیسا ہے

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 3
  • انشورنس کس بینک سے کروائیں - انشورنس اور تکافل میں فرق

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • میڈیکل انشورنس پالیسی کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس والی گاڑی کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی کا ملازمین کیلئے انشورنس پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جوبلی تکافل انشورنس میں اپنی گاڑی، بائیک یا لائف تکافل کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کمپنی-فیکٹری کا ، اپنے ملازمین کیلۓ "صحت بیمہ پالیسی "لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پوسٹل لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کسی مجبوری کی وجہ سے کاروبار کا انشورنس کروانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • جرمنی جانے کیلئے مجبوراً ہیلتھ انشورنس کرانا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کی پالیسی لینا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 1
  • انشورنس کے معاملات دیکھنے کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • گاڑی کی وقتاً فوقتاً مرمت کروانے کیلئے ممبر شپ خریدنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • کیا بیمہ پالیسی لینا حلال ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاک قطر تکافل میں فرق ہے؟

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • لائف انشورنس کا حکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • دبئی میں حکومت کا ملازمین پر انشورنس لازم کرنا

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • پاک قطر فیملی تکافل کا طریقہ کار اور اسکی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • داؤد فیملی تکافل میں حصہ لینے کاحکم

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
  • تکافل فیملی کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انشورنس یا بیمہ پالیسی 0
Related Topics متعلقه موضوعات