السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب! میں تصدیق کرنا چاہتا ہوں کہ اسٹیٹ لائف کی لائف انشورنس پالیسی حلال ہے یا حرام؟ اسٹیٹ لائف نے تکافل انشورنس پالیسی بھی متعارف کرائی ہے، تو مہربانی فرما کر مذکورہ بالا دونوں باتوں کی تصدیق کریں۔
واضح ہو کہ اسٹیٹ لائف انشورنس سود، قمار اور غرر پر مشتمل ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائز اور حرام ہے، جس سے بچنا لازم ہے، جبکہ اسٹیٹ لائف کی ونڈو تکافل فی الحال مستند مفتیان کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی نگرانی میں وقف اور وکالہ وغیرہ کی بنیاد پر کام کر رہی ہے، لہذا اسٹیٹ لائف انشورنس کی طرف سے مہیا کردہ تکافل سسٹم سے منسلک ہونا اور اس سے جنرل اور فیملی تکافل کرانا جائز اور درست ہے۔
ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا
یونیکوڈ انشورنس یا بیمہ پالیسی 0