آمدنی و مصارف

ڈیوٹی پر جائے بغیر تنخواہ وصول کرنے والے امام کا حکم

فتوی نمبر :
79703
| تاریخ :
2024-12-01
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

ڈیوٹی پر جائے بغیر تنخواہ وصول کرنے والے امام کا حکم

اسلام علیکم۔ ہمارے نزدیکی مسجد کے امام محکمہ تعلیم میں ایک سرکاری نوکر اور دینیات کا ماسٹر ہے۔ ہمارے علاقے میں حکومت کی طرف سے پراپر چیک اینڈ بیلنس کا کوئی سسٹم نہیں ہے اور اکثر لوگ جس کو خوف خدا نہیں ہوتا اپنی ڈیوٹی نہیں کرتے اور حرام کی تنحواہ گھر بیٹھے وصول کرتے ہیں اور معاون آفیسر کو ماہانہ بطور رشوت ۱۵ ہزار(کم یا بیش) کی رقم دیتے ہے جو کہ آگے اُس کو رپورٹ نہیں کرتا۔ ہمارے امام بھی اپنی ڈیوٹی پر کھبی بھی نہیں جاتے اور گھر بیٹھے تنحواہ وصول کرتے ہے۔ تو کیا ایسے امام کے پیچھے نماز پڑنا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان حقیقت پر مبنی ہواوراس میں کسی قسم کی غلط بیانی اورتہمت نہ لگائی ہواور اس کےپاس اپنے اس دعوی پریقینی ثبوت بھی موجودہوں ،توامام موصوف پرلازم ہےکہ وہ خودکوموضع تہمت میں ڈالنے کی بجائے ملازمت پر جانے کی پابندی کرے، ملازمت پر نہ جانا اور اس کی تنخواہ وصول کرنا شرعاً ناجائز وحرام ہے، ایسے شخص کو اپنے اختیار سے امام بنانا مکروہِ تحریمی ہے، س لئے حتی الامکان نماز کسی صحیح العقیدہ متبع ِسنت اور کبائر سے بچنے والے امام کی اقتداء میں ادا کرنی چاہیے ، لہذاجب تک مذکورصفات کاحامل امام میسر نہ ہوتوچونکہ مسجدمیں با جماعت نمازاداکرنےکی احادیث طیبہ میں بہت تاکید آئی ہے،لہذا اس سے محروم نہیں ہونا چاہیے،اس لیےجب تک متدین امام میسر نہ ہو اکیلے نماز پڑھنے کے بجائے مسجد میں باجماعت نماز پڑھنا بہتر ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الجامع الصحیح لمسلم: عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : أيها الناس إن الله طيب لا يقبل إلا طيبا وإن الله أمر المؤمنين بما أمر به المرسلين فقال: "يا أيها الرسل كلوا من الطيبات واعملوا صالحا إني بما تعملون عليم" ! وقال: "يا أيها الذين آمنوا كلوا من طيبات ما رزقناكم". ثم ذكر الرجل يطيل السفر أشعث أغبر يمد يديه إلى السماء يا رب يا رب ومطعمه حرام ومشربه حرام وملبسه حرام وغذي بالحرام فأنى يستجاب لذلك.( 2/ 703)
"ويكره إمامة عبد وأعرابي وفاسق وأعمى.(قوله وفاسق) من الفسق: وهو الخروج عن الاستقامة، ولعل المراد به من يرتكب الكبائر كشارب الخمر، والزاني وآكل الربا ونحو ذلك(559/1)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79703کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات