انشورنس پالیسی لیناحرام ہے یا حلال؟
مروجہ انشورنس ”بیمہ پالیسیاں“جوئے،قمار اور سودی معاملات پر مشتمل ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں،اس لیے انشورنس خواہ زندگی سے متعلق ہو یا دیگر اموال سے متعلق ،بہر صورت اس سے احتراز لازم ہے،البتہ اگر کسی پالیسی کو قانوناً لازم قرار دیا جائے اور اسے اختیار کیے بغیر کوئی چارہ نہ ہو،تو ایسی پالیسی اپنانے کی شرعاً گنجائش ہوگی۔
قال اللہ تعالیٰ: یاأیّھا الذین آمنوا انما الخمر والمیسر والانصاب والازلام رجس من عمل الشیطان فاجتنبوہ لعلکم تفلحون الآیۃ (سورۃ المائدہ ایت9)۔
وفی الصحیح لمسلم: عن جابر قال: لعن رسول اللہ ﷺ آکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ،وقال ھم سواء (ج3 ص1219 کتاب البیوع ط: دار إحیاء التراث العربی)۔
ملازمین کیلئے انہی کی تنخواہوں میں، انشورنس کمپنی سے کوئی پالیسی لینا
یونیکوڈ انشورنس یا بیمہ پالیسی 0