جعل سازی

امتحان میں نقل سے پاس ہوکر حاصل کردہ ڈگری پر ملازمت اور اس کے آمدن کا حکم

فتوی نمبر :
74346
| تاریخ :
2024-07-05
معاشرت زندگی / معاشرتی برائیاں / جعل سازی

امتحان میں نقل سے پاس ہوکر حاصل کردہ ڈگری پر ملازمت اور اس کے آمدن کا حکم

میں نے نویں جماعت سے لے کر گریجویشن تک نقل کے ذریعے سارے پیپر لکھے ہیں، اب اگر اس ڈگری پر سرکاری نوکری ملے گی تو کیا میری تنخواہ حلال ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا امتحان میں نقل کرنااگرچہ دھوکہ دہی ,جعل سازی اور دیگر باصلاحیت طلباءکرام کی حق تلفی کیوجہ سے شرعاً جائز نہیں تھا ، تاہم اگر اس بنیاد پر سائل کو ڈگری ملی ہو اور سائل اس ڈگری کے ذریعے کوئی سرکاری نوکری حاصل کرے ، اور سائل کے اندر نوکری اور ملازمت کی مفوضہ ذمہ داریوں کو سرانجام دینے کی اہلیت اور استعداد موجود ہو اور دیانت داری کیساتھ سائل اپنی ذمہ داری کو پورا کرے تو ایسی صورت میں سائل کی تنخوا ہ حرام نہ ہو گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی سسن ترمذی:قالﷺ؛من غشّ فلیس مِنّا(ج3 ص598)۔
وفی الھندیہ:الأجرة تستحق بأحد معان ثلاثة إما بشرط التعجيل أو بالتعجيل أو باستيفاء المعقود عليه فإذا وجد أحد هذه الأشياء الثلاثة فإنه يملكها(كتاب الاجارة، الباب الثاني ،متي يجب الاجر ج 4 ص 413 ط: المكتبة الرشيدية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 74346کی تصدیق کریں
0     839
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نقل سے حاصل ہونے والی ڈگری پر ملازمت کا حکم - جعلی اسناد

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   جعل سازی 0
  • جعلی ڈگری پر ملی ہوئی ملازمت کی تنخواہ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   جعل سازی 0
  • موبائل کی آئی ایم ای آئیIMEI تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   جعل سازی 2
  • اسٹڈی ویزہ کیلئے پیسے دے کر جعلی بینک اسٹیٹمنٹ بنوانا

    یونیکوڈ   جعل سازی 0
  • دھی گاڑھا بنانے کے لئے بھینس کے دودھ میں خشک دودھ ملانا

    یونیکوڈ   جعل سازی 0
  • کسی دوسرے کی پراڈکٹ پر اپنا لیبل لگاکر فروخت کرنا

    یونیکوڈ   جعل سازی 0
  • مطلقہ عورت کا نکاح نامہ میں اپنے کو کنواری لکھوانا

    یونیکوڈ   جعل سازی 0
  • امتحان میں نقل سے پاس ہوکر حاصل کردہ ڈگری پر ملازمت اور اس کے آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   جعل سازی 0
  • سرٹیفیکیٹ میں نمبر بڑھوانے کا حکم

    یونیکوڈ   جعل سازی 0
Related Topics متعلقه موضوعات