فائیور اسرائیل میں واقع ایک کمپنی ہے، اس میں مختلف ممالک کے بہت سے فری لانسرز کام کرتے ہیں۔ دراصل فری لانسرز اپنی خدمات اور مہارتیں لوگوں کو فروخت کرتے ہیں۔ ہر آرڈر پر وہ %80 کماتے ہیں جبکہ وہ %20 فائیور کمپنی کو دیتے ہیں کیونکہ وہ مجموعی نظام کی سربراہی اور کنٹرول کر رہے ہیں. جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ یہ اسرائیل میں واقع ہے اسی لئے فائیور اسرائیل کو اسی طرح ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہے جس طرح ہر کمپنی اپنے ملک کو ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہے۔
اب میرا سوال یہ ہے کہ جب میں وہاں سے کما رہا ہوں تو فائیور کا بائیکاٹ کروں یا نہیں، میں اسرائیل کو فائدہ نہیں پہنچانا چاہتا لیکن بالواسطہ طور پر وہ ہم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں کیونکہ فائیور ان کے ملک میں واقع ہے۔
اگر "FIVERR" واقعۃً کسی اسرائیلی کمپنی کا فراہم کردہ پلیٹ فارم ہو یا کسی بھی طرح اس کی آمدنی کا کچھ حصّہ براہ راست اسرائیلی فوج کے پاس جارہا ہوں تو ایسی صورت میں سائلہ کا “FREELANCING” کے لئے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنا مناسب نہیں بلکہ اس کے علاوہ کسی دوسرے پلیٹ فارم کا انتخاب کرنا چاہیئے۔
کما فی الدرالمختار: (ويكره) تحريما (بيع السلاح من أهل الفتنة إن علم) لأنه إعانة على المعصية (وبيع ما يتخذ منه كالحديد) ونحوه يكره لأهل الحرب (لا) لأهل البغي لعدم تفرغهم لعمله سلاحا لقرب زوالهم، بخلاف أهل الحرب زيلعي. قلت: وأفاد كلامهم أن ما قامت المعصية بعينه يكره بيعه تحريما وإلا فتنزيها نهر.اھ(ج۴، ص۲۶۸، کتاب الجھاد، ط۔سعید)۔