آمدنی و مصارف

ملازم کا کرایہ کیلئے ملنے والے پیسے بچاکر کر اپنے استعمال میں لانا

فتوی نمبر :
72591
| تاریخ :
2024-04-19
حظر و اباحت / حلال و حرام / آمدنی و مصارف

ملازم کا کرایہ کیلئے ملنے والے پیسے بچاکر کر اپنے استعمال میں لانا

اختر ایک کمپنی میں کام کرتا ہے جو اسے کام پر پہنچنے کے اسی ڈالر دیتی ہے جس کا اختر کمپنی کو بل پیش کرتا ہے، لیکن چونکہ اختر غریب گھرانے سے ہے لہذا وہ اپنے اجازت شدہ الاؤنس سے کم میں سفر کر کے کمپنی سے اسی ڈالر ہی وصول کرتا ہے اور اضافی رقم گھرانے کی کسی اور ضرورت میں صرف کر دیتا ہے، کیا یہ عمل درست ہے؟
نوٹ:سائل سے رابطہ کرنے پر یہ پتا چلا کہ کمپنی سائل کو اسی ڈالرتملیک کے طور پر نہیں دیتی بلکہ یہ کہتی ہے کہ تم مذکور کام کے لئے اسی ڈالر تک خرچ کر سکتے ہو۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور کمپنی نے اگر سائل کو سفری سہولیات کی مد میں اسی (80)ڈالر تک کی رقم خرچ کرنے کی اجازت دے رکھی ہو ، اور مذکور متعینہ رقم اس کو باقاعدہ مالک بنا کر نہ دی جاتی ہو ، تو سائل کا منظور شدہ الاؤنس سے کم سفری اخرجات کے باوجود کمپنی سے پورے اسی ڈالر وصول کرنا اور اس کے لئے جعلی رسید یں وغیرہ بنواکر کمپنی کو دینا ہر دو امور شرعاً جائز نہیں ،جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح البخاری:عن ابی ھریرۃ قال: قال رسول اللہﷺمن لم یدع قول الزور والعمل بہ فلیس للہ حاجۃ فی ان یدع طعامہ وشرابہ الحدیث(رقم :1903)
وفی المدخل الفقھی العام :یفرق الفقھاء بین حکم التملیک والاباحۃ،فالاباحۃ ھی الاذن باستھلاک الشیئ اوباستعمالہ وھی لایجعلہ مملوکا بل ھو دون التملیک فلو اباح انسان لآخر ان یاکل من طعامہ (الی قولہ)لا یملک المباح لہ شیئا من الطعام ولایحق لہ ان یبیع ولا ان یبیح لغیرہ الخ(ج1ص373 ط: دار القلم)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72591کی تصدیق کریں
0     771
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مالک کے علم میں لائے بغیر کسی کام کے کرنے پر کمیشن لینا جائز نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • کسی بھی ملازم کا کمپنی کے توسط سے ہدیہ لینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 0
  • کرکٹ میچ کے اسکور ویب سائٹ پر ڈال کر پیسے کمانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آمدنی و مصارف 1
  • پروفیشنل کرکٹ کھیلنے اور اس کی آمدن کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 1
  • حلال آمدن میں حرام آمدن شامل ہونے سے سارا مال حرام ہوجائیگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال سے خریدی گئی گاڑی سے حاصل ہونے والی حلال آمدنی

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ایک مصرف کے نام پر چندے میں جمع کی ہوئی رقم ، کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • "پی ایل ایس " اکاؤنٹ کےمنافع اور اس کے مصرف کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • عورت کےلئے نس بندی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سودی رقم سے ٹیکس ادا کرنا جائز نہیں

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کسی کمپنی ویب سائٹ پر پر غیر متعلقہ کمپنی کی تشہیر پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • ”studypool.com“ ویب سائٹ پر لٹریچر نوٹس سیل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • فراڈ اور دھوکہ دہی سے حاصل کردہ مال کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 3
  • قبرستان میں لگے ہوئے درختوں کا کاٹنا -حدیث "قاتل مقتول دونوں جہنمی" کی تشریح

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • بینک کے لیے انجئنیرنگ کا کام کر کے اس کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کیا پیسے کمانا اللہ سے دوری کا سبب ہے ؟

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • اولیاء اللہ کی قبروں کو تجارت کا ذریعہ بنانا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • دکان کے سامنے والی جگہ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 2
  • میزان بینک کے" نیا پاکستان اسلامک سرٹیفکیٹ" میں سرمایہ کاری کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • مقررہ تنخواہ والے امام کا اپنے لئے ،اپنی مسجد میں چندہ کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
  • بینک اکاونٹ کے سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • کرنٹ اکاونٹ کا کہنے کے باوجود ، بینک والوں نے سیونگ اکاونٹ کھول دیا،اس میں جمع شدہ سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • حرام مال خرچ کرنے کے بعد بھی بلانیت ثواب صدقہ کرنالازم ہے

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • سرکاری سکول کے اساتذہ کا مقررہ وقت سے پہلے چھٹی کرنا

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 0
  • صدقہ کی چیز کی خرید وفروخت کا حکم

    یونیکوڈ   آمدنی و مصارف 1
Related Topics متعلقه موضوعات